بیرسٹر سلطان محمود اور چوہدر ی یاسین کے میرپور بورڈ بارے بیانات سے تعصب اور علاقائیت کی بو آتی ہے ،سردار اعجاز افضل خان

{AF}ijaz-afzalبیرسٹر سلطان محمود اور چوہدر ی یاسین کے میرپور بورڈ بارے بیانات سے تعصب اور علاقائیت کی بو آتی ہے ،سردار اعجاز افضل خان{/AF}

راولاکوٹ،دھیرکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سابق امیر سردار اعجاز افضل خان نے کہا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود اور چوہدر ی یاسین کے میرپور بورڈ بارے بیانات سے تعصب اور علاقائیت کی بو آتی ہے ،طلبہ کی سہولت کے لیے نئے بورڈز کا قیام حکومت کا فرض ہے ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا یہ بیان کہ کشمیر کی آزادی کے لیے فوجی آپشن ممکن نہیں سقوط ڈھاکہ کے بعد سقوط کشمیر ہے ،پرویز مشرف کے تقسیم کشمیر کے فارمولے کی حمایت کرنے والوں کو آزادکشمیر کے عوام کا حق حکومت پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ،کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد فی سبیل اﷲ ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ جب میرپور بورڈ کا قیام عمل میں آیا اس وقت طلبہ کی تعداد کم تھی اب جبکہ یہ ہزاروں میں پہنچ چکی ہے طلبہ کی سہولت کے لیے راولاکوٹ اور مظفرآباد بورڈز کے قیام کی اچھی تجویز ہے اس کو مثبت انداز سے لینا چاہیے حکومت کا یہ فرض منصبی ہے کہ وہ طلبہ اور عوام کو سہولیات فراہم کرے ،مرکزی قیادت کی طرف سے اس طرح کے بیانات علاقائیت اور تعصب کے اعکاس ہیں ،انہوں نے کہاکہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں کشمیریوں نے جہاد سے یہ خطہ آزاد کروایا ہے اور جہاد سے ہی بقیہ کشمیر آزاد ہوگا وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے یہ بیان کہ کشمیر کی آزادی کے لیے فوجی آپشن ممکن نہیں مایوسی کا پیغام ہے سقوط ڈھاکہ کے بعد سقوط کشمیر پاکستان کے لیے نیک شگون نہیں ہے کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے جس قوم نے 5لاکھ شہداء پیش کیے ہوں مسلسل سال سے زائد لاک ڈاؤن میں ہونے کے باوجود آزادی کے نعرے لگاتی ہو اور قربانیاں پیش کررہی ہو اس قوم کو زیادہ دیر طاقت کی بنیاد پر غلام نہیں رکھا جاسکتا ،انہوں نے کہاکہ جنرل پرویزمشرف کے تقسیم کشمیر کے فارمولے کی حمایت کرنے والی جماعتوں کے ذریعے آزادکشمیر کے عوام کا حق حکمرانی چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر