لیفٹینٹ ناصر خالد سلہریا کا خون رنگ لائے گا ناصر خالد شہید کی شہادت نے کشمیریوں کا سر فخر سے بلند کردیا ،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehman لیفٹینٹ ناصر خالد سلہریا کا خون رنگ لائے گا ناصر خالد شہید کی شہادت نے کشمیریوں کا سر فخر سے بلند کردیا ،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لیفٹینٹ ناصر خالد سلہریا کا خون رنگ لائے گا ناصر خالد شہید کی شہادت نے کشمیریوں کا سر فخر سے بلند کردیا ،ہندوستان پاکستان میں مداخلت کررہا ہے کراچی،وانا اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں ہندوستان کی خفیہ ایجنسی را تخریب کاری میں ملوث ہے پاکستان ہندوستان کو ایسا سبق سیکھائے کہ وہ آئندہ اس طرح کی جرات نہ کرے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان پاکستان کو معاشی ،سیاسی عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے اس طرح کی تخریبی کاروائیاں کررہا ہے پاکستان اس کا جواب دے ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کررہا ہے اور پاکستان میں بھی سازشیں کررہا ہے اس کے جواب کے لیے پاک فوج اور حکومت کشمیر کی آزادی کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے بنگلہ دیش کا بدلہ کشمیر کو آزاد کرواکر لیا جاسکتا ہے پاک فوج پر کشمیر کی آزادی قرض ہے پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر