تحریک آزادی کشمیر دعوت اور خدمت کے میدان میں جماعت اسلامی کی شاندار خدمات کی پوری قوم معترف ہے، ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidتحریک آزادی کشمیر دعوت اور خدمت کے میدان میں جماعت اسلامی کی شاندار خدمات کی پوری قوم معترف ہے، ڈاکٹر خالد محمود خان {/AF}

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر دعوت اور خدمت کے میدان میں جماعت اسلامی کی شاندار خدمات کی پوری قوم معترف ہے ،5اگست کے بعد تحریک آزادی کشمیر خطرناک مراحل سے گزر رہی ہے نریندرمودی نے کشمیر کو اپنی یونین کا حصہ بنا کر اقوام متحدہ اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے ،جماعت اسلامی کے کارکن اﷲ کے دین کا پیغام لے کر ایک ایک گھر تک جائیں ،جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی ،14آئینی ترمیم کے ذریعے آزاد خطے کے عوام کے حقوق سلب کرنے کی کوشش کی گئی تو جماعت اسلامی مزاحمت کرے گی ،ریاست کے دونوں آزاد خطوں کو باہم مربوط کر کے تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بنایا جائے ،کشمیر کے حوالے سے ہر سازش کو جماعت اسلامی ناکام بنائے گی ،کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق امراء عبدالرشید ترابی ،سردار اعجاز افضل خان،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم ،نائب امراء نورالباری،شیخ عقیل الرحمان ،ارشد ندیم ایڈووکیٹ،مشتاق ایڈووکیٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اجلاس میں گلگت بلتستان کے امیر مشتاق ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ،جماعت اسلامی گلگت بلتستان آمدہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ اﷲ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کیا جائے اﷲ کی نصرت و تائید اور حمایت کے بغیر ہم کچھ حاصل نہیں کرسکتے ،روزانہ قرآن کا مطالعہ کیا جائے اسلامی لٹریچر کا مطالعہ کیا جائے اﷲ کے اس پیغام کو اﷲ کی مخلوق تک پہنچایا جائے ،انسانیت حق کی متلاشی ہے اس حق کو ہم نے ان تک پہنچانا ہے ،ریاست کے آزاد خطوں میں جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے جماعت اسلامی ہی حقیقی تبدیلی لاسکتی ہے ہمارے پاس امانت دار ،دیانتدار اور باصلاحیت ٹیم موجود ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر