حکومت بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے جائز مطالبات پورے کرے ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidحکومت بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے جائز مطالبات پورے کرے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے جائز مطالبات پورے کرے ،بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی ہڑتا ل کے باعث شہروں کے اندر مشکلات بڑھ گئی ہیں،بلدیاتی ملازمین کی 6،6ماہ تک تنخواہ روکنا مناسب نہیں ہے ،اداروں کے اندر میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی جائیں تا کہ نظام درست انداز سے چل سکے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ریاست کے اندر تمام اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرے اور ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے تا کہ یہ ادارے عوام کی خدمت کرسکیں ،ریاستی ادارے عوام کی خدمت کے لیے بنائے جاتے ہیں اگر روزانہ کی بنیاد پر اداروں کے ملازمین ہڑتالوں پر جائیں گے تو مسائل پیدا ہوتے ہیں اس لیے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری طور پر اس طرح کے مسائل پر تو جہ دے اور ہڑتالوں سے قبل ہی ان کے مسائل حل ہونے چاہیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ظلم و نا انصافی کے خلاف علم جہاد بلند کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی انہوں نے کہاکہ آئے روز کی ہڑتالوں سے نظام حکومت مفلوج ہو جاتا ہے جس سے عام شہری بری طرح متاثر ہوتے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر