{AF}
معیار تعلیم کو بلند کیے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کی جاسکتیں ،عبدالرشید ترابی {/AF}
مظفرآباد(پ ر) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ معیار تعلیم کو بلند کیے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کی جاسکتیں ،محکمہ تعلیم نے این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پر تقرریوں کو یقینی بنایا جائے تا کہ محکمہ کی کارکردگی کو بہتر کیا جا سکے ،یہ خطہ نظریاتی ہے اس لیے ہمارا نظام تعلیم نظریہ اسلام سے ہم آہنگ ہو،اساتذہ کی ڈگریوں کے حوالے سے عوام کی شکایات ہیں ڈگریوں کی تصدیق کے عمل کو تیز کیا جائے ،سکولز میں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے سیکرٹری مالیات اس کا اہتمام کریں ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں اہداف اور پیراجات کے مطابق کروڑوں روپے کی ریکوری خوش آئند ہے،5کروڑ روپے کی ریکوری کو یقینی بنایا جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ تعلیم سکولز کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم ریاست کا اہم شعبہ ہوتا ہے جس کو درست انداز سے چلایا جائے تاکہ نسل نو کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے قوم کی خدمت کے لیے تیار کیا جائے ،انہوں نے کہاکہ اجلاس کے دوران ہدایت کی کہ جہاں جہاں سکولز کے اندر سٹاف کی کمی ہے اس کو فوری طور پر پورا کیا جائے تا کہ بچوں کی تعلیم کا حرج نہ ہو ،جن سکولز میں سٹاف زیادہ ہے ان کو قریب کے ان سکولز میں سٹاف کو تعینات کیا جائے جہاں سٹا ف کی کمی ہے انہوں نے محکمہ کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ اجلاس کے دوران طے شدہ نکات پر عمل درآمد کیا جائے تا کہ اس نظام کو بہتر بنایا جاسکے ۔