لاکھوں شہداء کا مقدس خون رائیگان نہیں جائے گا ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid لاکھوں شہداء کا مقدس خون رائیگان نہیں جائے گا ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ لاکھوں شہداء کا مقدس خون رائیگان نہیں جائے گا ،13جولائی 1931ء کو 22نوجوانوں نے اذان کی تکمیل تک شہادتیں پیش کر کے اپنی منزل کا تعین کردیا تھا ،کشمیری گزشتہ 2سو سال سے میدان جہاد میں ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے ،شہداء کشمیر سے بے وفائی کرنے والوں کا انجام عبرت ناک ہو گا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ ہمارے اسلاف نے نہتے ہونے کے باوجودمودی کے بڑوں کو مار بھگایا تھا اب بھی کشمیری اسی جذبے کے ساتھ میدان عمل میں ہیں نریندرمودی مظالم کی انتہا کررہے تمام استعماری ہتھکنڈوں کے باوجود مودی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کچل نہیں سکا ،15لاکھ قابض بھارتی افواج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے عالمی برادری کشمیریوں سے کیا ہوا وعدہ پورا کرے ،انہوں نے کہاکہ 5لاکھ سے زائد کشمیریوں کا خون عالمی برادری کے سر ہے جس نے کشمیریوں سے عہد کیا تھا کہ وہ ان کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق فراہم کرے گی ،کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہدکررہے ہیں ہندوستان کشمیریوں سے ان کے جینے کا حق بھی چھین رہا ہے اور عالمی برادری ہندوستان کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی برادری نے نریندرمودی کے جنگی جرائم نہ روکے تو خطہ ایک بڑی جنگ کی لپیٹ میں آجائے گا جس سے کروڑوں انسان موت کے منہ میں چلے جائیں گے عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق کشمیریوں کا حق دلائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر