{AF}
جماعت اسلامی لاکھوں شہداء کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھے گی ،عبدالرشید ترابی {/AF}
باغ(پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی لاکھوں شہداء کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھے گی ،نریندرمودی کا مکروہ اور فسطائی چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے ،ہندوستان کے تمام پڑوسی ممالک مودی کی پالیسیوں سے نالاں ہو کر ان سے الگ ہو رہے ہیں ہندوستان سارک میں تنہا ہو چکا ہے ،ہندوستان کے اندر کوئی بھی اقلیت مودی کی دسبرد سے محفوظ نہیں ہے ،انسانی حقوق کے ادارے ،اقوام متحدہ اور او آئی سی کشمیریوں کے مبنی برحق موقف کی حمایت کررہے ہیں ،حکومت پاکستان ان موافق حالات سے استفادہ کرتے ہوئے جارحانہ خارجہ پالیسی مرتب کرے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ شہداء کا مقدس لہو رنگ لائے گا اور کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے پوری قوم ہندوستان کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے ایسے میں بیس کیمپ کا مزید موثر رول آزادی کی منزل کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے کشمیریوں کو اپنا مقدمہ عالمی سطح پر پیش کرنا چاہیے تا کہ دنیا کو باور کروایا جائے کہ ہندوستان قبضے کو دوام بخشنے کے لیے کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے ،نریندرمودی کے اقدامات پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ اور تباہی کا باعث بن رہے ہیں عالمی برادری مودی کے ہاتھ روکے تا کہ دنیا کے امن کو تباہی سے بچایا جائے اور کشمیریوں کو آزادکروایا جائے ۔