صدر ریاست اور حکومت آزادکشمیر جامعات کے طلبہ وطالبات کی فیسیں معاف کریں ، رفعت عزیز

{AF}rifat mehmoodصدر ریاست اور حکومت آزادکشمیر جامعات کے طلبہ وطالبات کی فیسیں معاف کریں ، رفعت عزیز {/AF}

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کی ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہا ہے کہ صدر ریاست اور حکومت آزادکشمیر جامعات کے طلبہ وطالبات کی فیسیں معاف کریں ،غریب طلبہ و طالبات گھر بیٹھ کر فیسیں ادا نہیں کرسکتے ،آزادکشمیر میں انٹرنیٹ کی سہولت اس طرح میسر نہیں ہے کہ آن لائن کلاسز درست انداز سے لی جا سکیں ،آن لائن کلاسز جو ممکن ہی نہیں ہے کی بنیاد پر طلبہ وطالبات سے فیسیں وصول کرنا ظلم ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ حکومت سرکاری بجٹ سے اساتذہ اور ملازمین کو تنخواہیں دے رہی ہے لیکن طلبہ کے لیے کسی پیکیج کا اعلان نہیں کیا حکومت طلبہ کے لیے پیکیج کا اعلان کرے ،جامعات کی بھاری فیسیں غریب طلبہ ادا کرنے سے قاصر ہیں چونکہ ان کے والدین کورونا وباء کی وجہ اکثریت میں بے روزگار ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں انٹرنیٹ 4Gسروس کی فراہمی کو یقینی بنائے تا کہ اگر کورونا وائرس کی وباء ختم نہیں ہوتی تو آن لائن کلاسز کا سلسلہ چل سکے ،حکومت اگر مکمل فیس معاف کرنے کی پوزیشن میں نہیں تو کم از کم فیس میں کمی کی جائے اور وہ طلبہ وطالبات جن کے والدین بے روزگار ہو چکے ہیں ان کی فیس معاف کی جائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر