ہندوستان کشمیریوں کو طاقت کی بنیاد پر غلام نہیں رکھ سکتا ،راجہ فاضل ،غلام محمد صفی

{AF}Fazal Tabassamہندوستان کشمیریوں کو طاقت کی بنیاد پر غلام نہیں رکھ سکتا ،راجہ فاضل ،غلام محمد صفی {/AF}

ہندوستان کشمیریوں کو طاقت کی بنیاد پر غلام نہیں رکھ سکتا ،راجہ فاضل ،غلام محمد صفی کشمیریوں نے پاکستان بننے سے قبل ہی 19جولائی کو پاکستان کے ساتھ شامل ہونے کی قرارداد پاس کر کے اپنے مستقبل کا تعین کردیا تھا اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم سے تحریک حریت جموں وکشمیر کے کنونیئر غلام محمد صفی نے ملاقات کی ،اس موقع پرغلام محمد صفی نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا دونوں قائدین نے مشترکہ طور پر کہا کہ ہندوستان طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا کشمیریوں نے پاکستان بننے سے قبل ہی پاکستان کے ساتھ ملنے کی قرارداد پاس کر کے اپنے مستقبل کا تعین کر لیاتھا ،نریندر مودی کا مکروہ چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے اقوام متحدہ ،او آئی سی ،انسانی حقوق کے ادارے کشمیریوں کے مبنی برحق موقف کی حمایت کررہے ہیں ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے اندر بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے اشرف صحرائی کے بعد تحریک حریت کے سیکرٹری جنرل امیر حمزہ کی گرفتاری قابل مذمت ہے ہندوستان گرفتاریاں اور تشدد کر کے تحریک کو دبانا چاہتا ہے لیکن یہ تحریک آزادی کی منزل کے حصول تک جاری رہے گی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر