{AF}
حکومت اپنی بساط کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کے مسائل حل اور مطالبات پورے کرے ، رفعت عزیز{/AF}
مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کی ممبرقانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہا ہے کہ حکومت اپنی بساط کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کے مسائل حل اور مطالبات پورے کرے ،ڈاکٹرز اپنے لیے نہیں عوام کے لیے مطالبے کررہے ہیں ان کو تسلیم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،ڈاکٹرز کو جو سہولیات فراہم کی جائیں گی اس کے نتیجے میں عوام کی بہتری ہو گی حکومت کو چاہیے کہ وہ ہر ممکن ڈاکٹرز کے مطالبات پورے کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز نے فرنٹ لائن پر کورونا وائرس کے خلاف کام کیا ہے اپنی اولاداور جانوں کو خطرے میں ڈال کر قوم کی خدمت کی ہے تو حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کے مسائل حل کرے ۔