ڈاکٹر خالد محمود خان کا اشرف صحرائی سے ٹیلی فونگ رابطہ،مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت

{AF}dr. khalidڈاکٹر خالد محمود خان کا اشرف صحرائی سے ٹیلی فونگ رابطہ،مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت {/AF}

ڈاکٹر خالد محمود خان کا اشرف صحرائی سے ٹیلی فونگ رابطہ،مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے تحریک حریت کے چیئرمین اشرف صحرائی سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ،ترجمان کے مطابق ڈاکٹر خالد محمود خان نے اشرف صحرائی کو یقین دلایا کہ آزادکشمیر اور پاکستان کے لاکھوں مہاجرین جدوجہد آزادی میں آپ کے شانہ بشانہ ہیں ،کشمیری اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کی جدوجہدکر رہے ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اشرف صحرائی نے کہاکہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جائز جدوجہد کررہے ہیں ہندوستان کی قیادت نے عالمی برادری کے سامنے عہد کیا تھا کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دے گی کشمیری وہی حق مانگ رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ او آئی سی اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق دلائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر