{AF}
حکومت ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات پورے کرے ،آزادکشمیر میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر رہ کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات پورے کرے ،آزادکشمیر میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر رہ کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں ،ینگ ڈاکٹرز کے احتجاجی کیمپ پر پولیس کا لاٹھی چارج قابل مذمت ہے ،جماعت اسلامی اس روئیے کی شدید مذمت کرتی ہے ،آزادکشمیر میں طب کا شعبہ سب سے اہم شعبہ ہے ان کے مسائل حکومت ترجیح بنیادوں پر حل کرے ،ڈاکٹرز کے مسائل سڑکوں پر آنے سے قبل ہی حکومت کو حل کرنے چاہیے یہ مسیحا ہیں جو دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہوتے ہیں اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ شعبہ تعلیم اور شعبہ طب ریاست کے اندر دو اہم شعبے ہوتے ہیں جو نسل نو کی تعلیم اور دکھی انسانیت کی خدمت کرر ہے ہوتے ہیں ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ شعبہ تعلیم اور طب کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے یہ نوبت نہیں آنی چاہیے کہ ڈاکٹرز سڑکوں پر نکل کر اپنے حق کے لیے مظاہرہ کریں اور پولیس ان کے خلاف کارروائی کرے ،یہ مہذب دنیا میں نہیں ہوتا انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ ہے ہم حکومت سے کہتے ہیں کہ وہ ڈاکٹرز کے مسائل حل کرے ۔