برہان مظفر وانی شہید سمیت لاکھوں شہداء کا مقدس خون رائیگان نہیں جائے گا، ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidبرہان مظفر وانی شہید سمیت لاکھوں شہداء کا مقدس خون رائیگان نہیں جائے گا، ڈاکٹر خالد محمود خان {/AF}

راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے برہان مظفر وانی شہید کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ برہان مظفر وانی شہید سمیت لاکھوں شہداء کا مقدس خون رائیگان نہیں جائے گا کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ہندوستان طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا ،برہان مظفر وانی شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہزاروں نوجوان برسرعمل ہیں ،قابض ہندوستانی فوج تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کرسکی ،کشمیریوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردارادا کرے ،انہوں نے کہا کہ شہداء پوری ملت کے ماتھے کا جھومر ہیں شہداء کے خون سے بے وفائی کرنے والوں کا انجام عبرت ناک ہوا ہے شہداء کے مقدس لہو کی برکت سے کشمیر ی ضرور آزادی کی منزل سے ہمکنار ہو ں گے ،سوپور میں 3سالہ بچے کے سامنے اس کے نانا کی شہادت کا واقعہ ہو یا دیگر سانحات عالمی برادری کے لیے بڑا چیلنج ہیں ہندوستان کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے ،مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازشیں کی جارہی ہیں اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں بھارت کے خلاف قرارداد پاس کر کے فوجی مداخلت کرے ہندوستان جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے عالمی برادری نے ہندوستان کے خلاف فوجی مداخلت نہ کی تو اقوام متحدہ کا حشر بھی لیگ آف نیشن جیسا ہو گا اس موقع پر ڈاکٹر خالد محمود خان نے اسلامی ممالک کے حکمرانوں سے کہا کہ وہ اپنا کردار ادا کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر