{AF}
آزادکشمیر میں ہائیڈرل اور سی پیک کے منصوبوں کے حوالے سے آزاد کشمیر حکومت سے معاہدے کیے جائیں ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں ہائیڈرل اور سی پیک کے منصوبوں کے حوالے سے آزاد کشمیر حکومت سے معاہدے کیے جائیں ،آزادکشمیر کی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اس طرح کے معاہدے ضروری ہیں تا کہ آزادکشمیر کے عوام کے اندر پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو ،آزادکشمیر کے عوام کے حقوق کا تحفظ بیس کیمپ کی حکومت کی ذمہ داری ہے حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے ،حکومت پاکستان تکمیل شدہ،جاری اور آمدہ منصوبوں کے حوالے سے حکومت آزاد کشمیر سے معاہدے کرے تا کہ آزاد ریاست اپنے پاؤں پر کھڑی ہو ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ آزاد خطہ حساس خطہ ہے کشمیری تکمیل پاکستان کی جدوجہد کررہے ہیں مقبوضہ کشمیر کے اندر تاریخی جدوجہد جاری ہے جو دراصل تحریک پاکستان ہی کا تسلسل ہے کشمیری پاکستان کے نا مکمل ایجنڈے کی تکمیل کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں ان حالات میں حکومت پاکستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کو کامیابی کی منزل سے ہمکنار کرے آزاد کشمیر میں جتنی تعمیر و ترقی ہو گی یہاں کے عوام کے حقوق کا تحفظ ہو گا اتنا ہی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے اچھا پیغام ہو گا ،انہوں نے کہاکہ سی پیک اور ہارئیڈرل منصوبوں کے حوالے سے حکومت آزادکشمیر ہر قیمت پر معاہدے کرے ۔