شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ کی معصوم حافظ قرآن وسیم ناصر کے بہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

{AF}sheikh aqeel ur rehmanشیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ کی معصوم حافظ قرآن وسیم ناصر کے بہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت{/AF}

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے معصوم حافظ قرآن وسیم ناصر کے بہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دی جائے ،حافظ وسیم ناصر کو پھولاوائی میں جڑی بوٹی نکالنے کے الزام میں قتل کیا گیا ہے ،نوجوان حافظ قرآن کا بے دردی سے قتل قبول نہیں ہے جن جرائم پیشہ افراد نے یہ کارروائی کی ہے ان کو پولیس فوری طور پر گرفتار کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ حکومت ان علاقوں میں قانون کی عمل داری قائم کرے تا کہ معصوم لوگوں کی جانوں کو بچایا جاسکے ،اس موقع پر شیخ عقیل الرحمان نے قاتلوں کی گرفتاری اور عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر