{AF}
جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان اور پوری ٹیم نے سید منور حسن کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کااظہار کیا{/AF}
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان ،سابق امراء عبدالرشید ترابی،اعجاز افضل خان،نائب امراء نورالباری،شیخ عقیل الرحمان،مشتاق ایڈووکیٹ،راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم ،سابق سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری،ممبرقانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کااظہار کیا قائدین نے مشترکہ طور پر کہا کہ سید منور حسن کشمیریوں کے حقیقی پشتیبان،ملت اسلامیہ کے عظیم مفکر تھے ان کی وفات سے آج پوری امت ایک نڈر بے باک اور جرأت مندلیڈر سے محروم ہو گئی اﷲ تعالیٰ سید منور حسن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔