{AF}
حکومت ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات فوری طور پرپورے کرے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
باغ(پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات فوری طور پرپورے کرے ،موجودہ وبائی صورت حال میں ڈاکٹرزاپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر فرنٹ لائن پر انسانیت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں ،حکومت ان کے جائز مطالبات پورے کرے ،ڈاکٹرز کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں تا کہ مسیحا قوم کو بچانے کے لیے اپنا رول ادا کریں ،حفاظتی کٹس کی فراہمی سمیت دیگر تمام سہولیات فراہم کی جائیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ باغ کے دوران وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،دریں اثناء ڈاکٹر خالد محمود خان نے جماعت اسلامی کے رکن راجہ حنیف کے بھتیجے کی حادثے میں وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا،جگلڑی میں امان اﷲ مرحوم کے گھر جا کر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا،اس موقع پر امیر ضلع پونچھ سجاد انور،امیر ضلع باغ تنویر انور خان بھی ہمراہ تھے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کا نظام مفلوج ہو چکا ہے ڈاکٹرز کو فرنٹ لائن پر کورونا مریضوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر خدمت کررہے ہیں وہ ہمارا فخر ہیں ہرسطح پر ان کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے یہ موقع آنا ہی نہیں چاہیے کہ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کے لیے سڑکوں پر آئیں اور حکومت توجہ نہیں دے رہی یہ افسوس ناک معاملہ ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر شعبہ طب کے جملہ مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے انہوں نے کہاکہ حکومت خود ہی پرائیویٹ تعلیمی اداروں ،ڈاکٹرز،دیہاڑی دار مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے آگے آئے حکومت کو یہ کہنے کی ضرورت نہیں پڑھنی چاہیے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرے عوامی مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رجوع الی اﷲ اور تو بہ استغفار کی ضرورت ہے پوری قوم اﷲ کی طرف رجوع کرے تا کہ اﷲ کی ناراضگی ختم ہو اور پوری قوم اس عذاب سے نجات پائے ۔