اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کے غیر مستقل رکن منتخب ہونا ہماری سفارتی ناکامی اور عالمی برادری کا دوہرا معیارسامنے آچکا،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کے غیر مستقل رکن منتخب ہونا ہماری سفارتی ناکامی اور عالمی برادری کا دوہرا معیارسامنے آچکا،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ(پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کے غیر مستقل رکن منتخب ہونا ہماری سفارتی ناکامی اور عالمی برادری کا دوہرا معیارسامنے آچکا،ہندوستان سلامتی کونسل کی پاس کردہ قراردادوں کی نفی کرتا ہے ہونا تو یہ چاہیے کہ ہندوستان کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی پر اس کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے اسے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بننا ہماری سفارتی ناکامی ہے ،370اور 35Aکے خاتمے کے بعد ساری دنیا ہندوستان کے مکروہ چہرے کو جان چکی تھی ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے عالمی برادری کے دوہرے معیار کی وجہ سے کشمیریوں کا خون عالمی برداری کے سر ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ سے منسوب بیان کشمیریوں کے لیے مایوس کن ہے کشمیریوں نے ہمیشہ عملی میدان میں فتح حاصل کی 1947ء میں کلہاڑیوں اور ٹوپی دار بندوقوں سے ڈوگرہ سامراج کو بھگا کر آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو آزاد کروایا اس وقت اگر ہندوستان اقوام متحدہ میں نہ جاتا تو مجاہدین نے بقیہ کشمیر بھی آزاد کروالیا ہوتا لیکن اس وقت کی غفلت سے کشمیریوں کی آزادی کی منزل دور سے دور تر ہوتی چلی گئی ،ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ کشمیریوں کا حق مزاحمت بحال کیا جائے تا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے مبنی برحق جدوجہد کو جاری رکھیں کشمیریوں کی آزادی کی اس تحریک کو دہشت گردی سے ہر گز نہ جوڑا جائے یہ آزادی کی تحریک ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر