آزاد خطے کے وسائل شہداء کے مقدس خون کی امانت ہیں ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiآزاد خطے کے وسائل شہداء کے مقدس خون کی امانت ہیں ، عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ(پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ آزاد خطے کے وسائل شہداء کے مقدس خون کی امانت ہیں ،وسائل کا درست استعمال نہ کیا تو اﷲ کے ہاں اس کا جواب دینا ہو گا ،حکومت پاکستان کی طرف سے ترقیاتی بجٹ میں اضافے سے انفرسٹریکچر میں بہتری آئی ،بین الاضلاع شاہرات بہتر ہو چکی ہیں ،رابطہ سڑکوں کی بہتری میں پیش رفت ہو رہی ہے ،قومی منصوبوں کو شفافیت سے پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے تو آزاد خطہ رول ماڈل بن سکتا ہے جو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لیے رغبت کا باعث بنے گا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کورونا وائرس کی وبا ء سے پوری دنیا متاثر آزادحکومت کے اقدامات سے آزاد کشمیر ابھی تک محفوظ ہے عید کے دوران لوگوں کی آمدورفت سے وباء پھیلی عوام اختیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں اجتماعی توبہ استغفار سے ہی آزمائش سے نجات مل سکتی ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم،وزراء ،ممبران اسمبلی اور بیوروکریسی ہرسطح پر مالیاتی ڈسپلن کا فقدان ہے ایک سوال کے جواب میں عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حکومت کے اچھے اقدامات کے ساتھ ساتھ ابھی تک بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اقدامات ہوئے لیکن وہ کورٹس میں زیر سماعت ہیں ،بلدیاتی انتخابات تعمیر وترقی کی بنیاد ہیں اس سے مقامی لیڈر شپ سامنے آتی ہے اور عوام کے مسائل کے حل میں مدد ملتی ہے ۔ عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حالات تقاضا کررہے ہیں کہ ہم کشمیرکی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردارا داکریں،مودی دنیا کو کرونا سے بھی بڑے خطرے سے دوچار کرچکے ہیں عالمی برداری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس خطرے کے خلاف کشمیریوں کاساتھ دے ،سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکنیت کا بھی ہندوستان اہل نہیں ہے ہندوستان کو کٹہرے میں ہونا چاہیے مودی ہندوستان کو خاتمے کی طرف لے جارہے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر