حکومت ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات پورے کرے۔کرونا وباء کی آزمائش کے موقع پر ڈاکٹرز میڈیکل کے سارے شعبہ جات کا کلیدی کردار ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidحکومت ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات پورے کرے۔کرونا وباء کی آزمائش کے موقع پر ڈاکٹرز میڈیکل کے سارے شعبہ جات کا کلیدی کردار ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ(پ ر)امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات پورے کرے۔کرونا وباء کی آزمائش کے موقع پر ڈاکٹرز میڈیکل کے سارے شعبہ جات کا کلیدی کردار ہے۔کرونا وائرس کے خلاف ڈاکٹرز فرنٹ لائن پر کردار ادا کررہے ہیں۔ان کے مطالبات پورے کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ڈاکٹرز کو مسیحا سمجھتی ہے ،دکھی انسانیت کی خدمت اور زخموں پر مرحم رکھنا ڈاکٹرز کی ذمہ داری ہے۔ڈاکٹرز بھی مسیحا کا کردار ادا کریں۔اپنے پیشے سے انصاف کریں ،اس مقدس پیشے کو محض تجارت نہ بنائیں۔یہ اہم کام ہے۔دکھی انسانیت کی خدمت کرنا انسانیت کی معراج ہے۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ڈاکٹرز کے مسائل سنے اور اس کے مطالبات کو تسلیم کرے۔انھوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث پوری قوم مشکلات کا شکار ہے اور اس مرحلے پر قوم کے دکھ کم کرنے کی کوشش کی جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر