مقبوضہ کشمیر کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر اور آزادی کی نوید ہیں،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidمقبوضہ کشمیر کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر اور آزادی کی نوید ہیں،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

بلوچ(پ ر)جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر اور آزادی کی نوید ہیں۔حریت کانفرنس کے رہنما اشرف صحرائی کی تحریک آزادی کے لیے خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔جماعت اسلامی آج جنید صحرائی کی غائبانہ نماز جنازہ پورے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ادا کی جائے گی۔جماعت اسلامی صبح آزادی تک کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بلوچ میں افطار ڈنر میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ۔امیر ضلع سردار ذوالفقار سیمت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کررہا ہے عالمی برادری نوٹس لے۔عالمی برادری کی سرد مہری کے باعث مودی کو مزید مظالم ڈھانے کی شہ مل رہی ہے۔اسلامی ممالک ہندوستان کے ساتھ سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کریں۔ہندوستان مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے۔انھوں نے کہا کہ مودی کرونا وائرس سے زیادہ انسانیت کے لیے خطرناک بن چکا ہے۔حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر