{AF}
جنید صحرائی سمیت ہزاروں کشمیر شہداء کا خون ہم پر قرض ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}
مظفر آباد(پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل وچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جنید صحرائی سمیت ہزاروں کشمیر شہداء کا خون ہم پر قرض ہے۔حکومت پاکستان کشمیر کی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے۔کشمیریوں نے اپنے حصے سے زیادہ قربانیاں پیش کر دی ہیں۔ان قربانیوں کو نتیجہ خیز بنانا اور تحریک کو منزل سے ہمکنار کروانا بیس کیمپ اور اسلام آباد کا کردار فیصلہ کن ہو گا۔نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم ڈھا رہا ہے نوجواں کو چن چن کر شہید کیا جارہا ہے کشمیریون کی املاک اور کاروبار تباہ کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسمبلی کے اجلاس اور دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر 30لاکھ کشمیری مہاجرین کو جو ہندوستان کی قابض فوج نے مظالم ڈھا کر بے وطن کر دیے تھے ان کی وطن بازآبادی اور ان کے حق واپسی کے لیے قومی فورم تشکیل دے۔حکومت آزاد کشمیر انٹر کشمیر ورچیول کانفرنس کا فوری انعقاد کرے جس میں عالمی رہنماوں کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی قیادت کو مدعو کرے۔مقبوضہ کشمیر کی وہ قیادت جو کشمیر کت اسلامی تشخص اور ڈیمو گرافی کی تبدیلی کے خلاف ہے اس کو بھی مدعو کیا جائے۔اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کرونا وائرس کے متاثرین کی امداد کرے۔پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کرے اور عید پر کشمیر انے والون کا انٹری پوائنٹس پر باعزت چیک پ کے بعد انے کی اجازت دے