{AF}
نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں آگ سے کھیل رہا ہے، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں آگ سے کھیل رہا ہے عالمی برادری نے نوٹس نہ لیا تو جنوبی ایشیا تیسری عالمی جنگ کا شکار ہو گا جس کی تما م تر ذمہ داری اقوام عالم پر ہوگی ،ہندوستانی افواج رات کی تاریکی میں پورے پورے گاؤں کو گھیرے میں لے کر لوٹ مار کررہے ہیں املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں گھروں کو نظر آتش کررہے ہیں سرچ آپریشن کے نام پر نوجوانوں کو ہدف بنا کر جعلی مقابلوں میں شہید کیا جارہا ہے ،مقبوضہ کشمیر کے عوام 10ماہ سے لاک ڈاؤن میں ہیں عالمی ضمیر کی سرد مہری سے بڑا انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کے چیمپین مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے آگ اور خون کی خولی پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں نریندرمودی آر ایس ایس کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے لیے غیر ریاستی ہندوؤں کو مقبوضہ کشمیر میں بسانے کی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہیں ریاستی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے ڈومیسائل قانون تبدیل کر کے کشمیریوں سے ان کی شناخت چھینی جارہی ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ اقوام متحدہ نے اپنا مطلوبہ کردار ادا کیا ہوتا تو آج کشمیری آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہوتے حکومت پاکستان سفارتی سطح پر مہم منظم کر کے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔