نریندرمودی نے سرخ لکیر عبور کر لی ہندوستان کے عزائم کا منہ توڑ جواب دئیے بغیر اس کو ریاستی دہشت گردی دے باز نہیں رکھا جا سکتا ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiنریندرمودی نے سرخ لکیر عبور کر لی ہندوستان کے عزائم کا منہ توڑ جواب دئیے بغیر اس کو ریاستی دہشت گردی دے باز نہیں رکھا جا سکتا ، عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ،چھتر(پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریندرمودی نے سرخ لکیر عبور کر لی ہندوستان کے عزائم کا منہ توڑ جواب دئیے بغیر اس کو ریاستی دہشت گردی دے باز نہیں رکھا جا سکتا ،مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی قابض افواج کی جانب سے رواں ہفتے 18نوجوانوں کی شہادت عالمی برادری کے منہ پر طمانچہ ہے ،اقوام عالم نے اپنا مطلوبہ کردار ادا نہ کیا تو دنیا عالمی جنگ کی لپیٹ میں ہو گئی ،جنوبی ایشیا کا امن سری نگر سے ہوکر گزرتا ہے ،ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائر لائن پر سول آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے محض تقریر اور ٹوئٹس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا حکومت پاکستان سفارتی حکمت عملی تشکیل دے کر ہندوستان کے مکروہ چہرے کو دنیا میں بے نقاب کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں ہندوستان واحد ملک ہے جس کے کسی بھی ہمسائے ملک کے ساتھ خوشگوار تعلقات نہیں ہیں لداخ میں چین نے خوب سبق سکھایا ہے اور نیپال جیسا ملک بھی اپنی بقاء کی جنگ لڑرہا ہے ،بنگلہ دیش اور سری لنکا بھی ہندوستان کے شر سے محفوظ نہیں ہندوستان کے اندر مسلمانوں اور اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اس کی نام نہاد جمہوریت دنیا کے سامنے آشکار کرتا ہے اقوام متحدہ کو ہندوستان کے انتہا پسندانہ عزائم اور اقلیتوں کے خلاف سفاکانہ اقدامات پر اقوام متحدہ کے چارٹر کے چیپٹر7کے مطابق کارروائی کرنی چاہیے ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ نریندرمودی کی انتہا پسندانہ پالیسوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے عالمی سطح پر کٹہرے میں کھڑا کرنے کی ضرورت ہے حکومت پاکستان کشمیری قیادت کو اعتماد میں لے کر جامع کشمیر پالیسی مرتب کر کے منظم سفارتی مہم چلائے اور ہندوستان کو دنیا کے ہر فورم پر کٹہرے میں کھڑا کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر