{AF}
بھمبر سے تاؤبٹ تک جماعت اسلامی کے کارکنان نے ہر مستحق تک پہنچ کر اپنا کردار ادا کیا ، راجہ فاضل حسین تبسم {/AF}
میرپور(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن نے مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کی خدمت کی ،بھمبر سے تاؤبٹ تک جماعت اسلامی کے کارکنان نے ہر مستحق تک پہنچ کر اپنا کردار ادا کیا جماعت اسلامی عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھے گی ،آزاد خطے میں کروڑوں روپے کا ریلیف فراہم کیا الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے اپنی صلاحیتوں کو برؤے کار لا کر خدمت کے مشن کو جاری رکھا جو قابل تحسین ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع میرپور کی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضا کاروں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر قوم کی خدمت کی سمارٹ لاک ڈاؤن میں ایسے افراد جو ابھی بھی دیہاڑی نہ لگنے کی وجہ سے اپنے گھروں میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ان تک ریلیف پہنچانے کا اہتمام کریں ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر آئے روز سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ سے وہاں کے مکین متاثر ہو رہے ہیں الخدمت فاؤنڈیشن اپنی ترجیحات میں لائن آف کنٹرول کے متاثرین کو شامل رکھے وہاں پر فرسٹ ایڈ کٹس پہنچانے کا اہتمام کرے ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے دنیا کی نظریں ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے سول آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے اگر ہندوستان نے کوئی حماقت کی تو بیس کیمپ کے 45لاکھ مجاہد صف مردو خواتین ہندوستان کی افواج کا قبرستان بنا دیں گے یہ خطہ غازیوں اور شہیدیوں کے ورثا کا خطہ ہے جنہوں نے 1947ء میں ڈوگرہ سامراج کے خلاف جہاد کر کے آزاد کروایا تھا بقیہ کشمیر کی آزادی ہم پر فرض اور قرض ہے ۔