کشمیر ی تارکین وطن جو خلیجی ممالک میں ہزاروں کی تعداد میں بے روزگار ہوچکے آزاد حکومت ان کے لیے چارٹر فلائٹس کا اہتمام کرے ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi کشمیر ی تارکین وطن جو خلیجی ممالک میں ہزاروں کی تعداد میں بے روزگار ہوچکے آزاد حکومت ان کے لیے چارٹر فلائٹس کا اہتمام کرے ، عبدالرشید ترابی{/AF}

مظفرآباد(پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیر ی تارکین وطن جو خلیجی ممالک میں ہزاروں کی تعداد میں بے روزگار ہوچکے آزاد حکومت ان کے لیے چارٹر فلائٹس کا اہتمام کرے ،تارکین وطن جو ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے مسائل حکومت پاکستان اور آزادکشمیر فوری حل کرے ،خلیجی ممالک میں ہزاروں کی تعداد میں کشمیری نوجوان جو بے روزگار ہوچکے ان کی با عزت واپسی کو یقینی بنایا جائے آزاد حکومت چارٹر فلائٹس کا اہتمام کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بیرون ملک تارکین وطن بے بسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکے ہیں حکومت ان کی واپسی کے لیے خصوصی اقدامات کرے تارکین وطن نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ خطے کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کیا حکومت ان کی باعزت واپسی کے ساتھ ساتھ ان کے روزگار کا بھی اہتمام کرے ،میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ڈیموگرافی تبدیل کرنے کے لیے مظالم کی انتہا کررہا ہے جعلی مقابلوں میں نوجوانوں کو ہدف بنا کر شہید کیا جارہا ہے خواتین کی بے حرمتی کی جارہی ہے قائدین حریت پابند سلاسل ہیں اور ہندوستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی طرف سے آزاد کشمیر پر حملے کی باتیں کی جارہی ہیں جنہیں سنجیدگی سے لینا چاہیے اور ہندوستان کے عزائم کو ساری دنیا میں بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے حکومت پاکستان اور وزارت خارجہ بین الاقوامی سطح پر سفارتی مہم منظم کرتے ہوئے ہندوستان کو کٹہرے میں کھڑا کرے ،اقوام متحدہ کے چارٹر کی ہندوستان نفی کررہا ہے اقوام متحدہ کے چارٹر کے چیپٹر7کی روشنی میں ہندوستان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر