ہندوستانی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہیں عالمی برادری اس کا نوٹس لے ، ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid ہندوستانی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہیں عالمی برادری اس کا نوٹس لے ، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ہندوستانی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہیں عالمی برادری اس کا نوٹس لے ،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن خود مقبوضہ کشمیر میں جا کر ہندوستانی انسانیت سوز مظالم کا مشاہدہ کرے ،اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں قرار داد پاس کر کے فوجی مداخلت کرے ،او آئی سی اپنا فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے،کشمیریوں کو مسلمان ہونے کی سزاد ی جارہی ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ نریندرمودی نے گیارہ ماہ سے مقبوضہ وادی کو کھلی جیل میں بند کررکھا ہے ایک طرف دنیا کورونا وائرس سے لڑرہی ہے دوسری طرف ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے اور دنیا کی نظرین مظالم سے ہٹانے کے لیے سیز فائر لائن پر سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کررہا ہے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ اگر عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا نہ کیا تو جنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ ہو گی جس کی تمام تر ذمہ داری عالمی برادری کی ہو گی اس سے دنیا کا امن تباہ ہو جائے گا انہوں نے کہاکہ کشمیری کسی ضرب تقسیم کے فارمولے کو نہیں مانتے اگر کسی نے تقسیم کشمیر کی کوشش کی تو اس کا حال بھی وہی ہو گا جس طرح اس سے پہلے کے حکمرانوں کا ہوا ،انہوں نے کہاکہ کشمیر ی عوام نہ پہلے ہندوستان سے گھبرائے تھے اور نہ گھبرانے والے ہیں ہم نے مودی کے بڑوں کو 1947ء میں شکست سے دوچار کیا تھا اب وقت آگیا ہے کہ بقیہ کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تا کہ اس پار کے کشمیری بھی آزاد فضاؤں میں سانس لیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر