{AF}
حکومت پاکستان کی طرف سے سیز فائر لائن کی ملحقہ آبادی کے لیے منظور شدہ سڑکوں کو سیاسی بندربانٹ کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے،محمود الحسن چودھری{/AF}
کوٹلی(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سابق سیکرٹری جنرل و امیدوار قانون ساز اسمبلی ایل اے10کوٹلی 3محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے سیز فائر لائن کی ملحقہ آبادی کے لیے منظور شدہ سڑکوں کو سیاسی بندربانٹ کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے،سیز فائر لائن پر بسنے والے فرنٹ لائنر جو ہمیشہ ہندوستان کی بلا اشتعال فائرنگ سے متاثر ہوئے انہیں پکی سڑکوں سمیت فرسٹ ایڈ یونٹس کا قیام میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے،سیز فائر لائن پر بسنے والے سڑکوں کی خراب حالت کی وجہ سے زخمیوں کو بروقت طبی امداد نہ ملنے سے شہادتیں رونما ہوتیں ہیں اور یہاں کے بسنے والوں کے املاک کو نقصان پہنچتا ہے حلقہ راج محل جو سیز فائر لائن پر ہے وہاں پر ذاتی مفادات کی بجائے عوام کے مفاد کو مقدم رکھا جائے،دفاعی سڑکات کی تعمیر میں کسی صورت کوئی غفلت برتنے نہیں دیں گے،چیف آف آرمی سٹاف،وزیر اعظم آزادکشمیر،چیف سیکرٹری اس حوالے سے اقدامات کریں تا کہ سیاسی مقاصد سے بالا تر ہو کر سیز فائر لائن کے مکینوں کی مشکلات میں کمی کی جاسکے،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ حکومت زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے سیز فائر لائن پر سڑکات کی تعمیر میں خصوصی دلچسپی لے اگر سیاسی اور مفادات کی بنیاد پر یہ سڑکات تعمیرکی گئیں تو اس سے حلقہ راج محل کے عوام سہولیات سے محروم رہ جائیں گے،انہوں نے کہاکہ موجود ہ حکومت جواپنی ترجیحات میں تحریک آزادی کشمیر اور گڈ گورننس کا نعرہ لگا رہی ہے وہ اپنے نعرے کو سچ ثابت کرنے کے لیے زمینی حقائق کے مطابق منصوبہ جات کا آغاز کرے بیس کیمپ خوشحال ہو گا تو یہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لیے بھی رغبت کا باعث بنے گا،ایک سوال کے جواب میں محمود الحسن چودھری نے کہاکہ عوام علاقہ راج محل کو جعلی اور جھوٹی قیادت کو سہارا دینے کی بجائے حقیقی قیادت کو سامنے لانا ہوگا ماضی کے تجربات سے سبق سیکھتے ہوئے اہل قیادت کو سامنے لانا ہوگا اس وقت ووٹ کی لالچ کی بنیاد پر سکیموں کا اعلان کر کے عوام کو ایک بار پھر گمراہ کیا جارہا ہے جو کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔