جماعت اسلامی کے کارکن رجوع الی ﷲ مہم اور خدمت خلق پرفوکس رکھیں ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiجماعت اسلامی کے کارکن رجوع الی ﷲ مہم اور خدمت خلق پرفوکس رکھیں ،عبدالرشید ترابی {/AF}

جماعت اسلامی کے کارکن رجوع الی ﷲ مہم اور خدمت خلق پرفوکس رکھیں ،عبدالرشید ترابی ،ڈاکٹر خالد محمود باغ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے کارکن رجوع الی ﷲ مہم اور خدمت خلق پر فوکس رکھیں،ریلیف کے ساتھ عوام تک اسلامی لٹریچر بھی فراہم کریں،قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں،تہجد کی نماز سے اپنے اندر تقویٰ پیدا کریں،قرآن اور اسلامی لٹریچر کے مطالعے کو باقاعدہ بنائیں،جماعت اسلامی اور اس کے اداروں نے کرواناوائرس کے بحران کے دوران میں آزاد کشمیراور گلگت بلتستان میں دو کروڑ روپے کا امدادی سامان تقسیم کیا ،الخدمت فاؤنڈیشن سمیت جماعت اسلامی کے رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں،ﷲ تعالیٰ ہمارے ان رضاکاروں کو اپنی شان کے مطابق اجر عطافرمائے،ان خیالات کااظہارانھوں نے رجوع الی ﷲ مہم اور ریلیف سرگرمیوں کے جائزہ اجلاس کے موقع پر کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عبدالرشید ترابی ،امیر ضلع تنویر انور سمیت دیگر قائدین نے گفتگوکی،دریں اثناء ڈاکٹر خالد محمود خان نے باغ میں پیماہسپتال کا دورہ بھی کیا،ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ حکومت ،علماء اور دینی سکالرز کی جانب سے دی جانے والی حفاظتی تدابیر کا خیال رکھتے ہوئے عوام کی خدمت کریں،عوام تک ماسک اور یلیف کے ساتھ اسلامی لٹریچربھی پہچائیں،آزمائش کے ان لمحات سے فائدہ اٹھایا جائے توبہ استغفار اور مسنون اذکار کا اہتمام کیاجائے،اپنے ﷲ کے ساتھ تعلق کو مضبوط بنا کراس آزمائش سے نکلا جائے،اس موقع جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی اپنی روایت کے مطابق عوام کی خدمت کررہی ہے ہمارے کارکنان کا جذبہ قابل تحسین ہے،ہم اپنے تمام رضاکاوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،حفاظتی تدایبر کے ساتھ اپنے بھائیوں کی مدد کریں،یہ قومی آزمائش ہے قومی جذبے کے ساتھ ہی سرخروہوسکتے ہیں،اس موقع پر ﷲ کے ساتھ خصوصی تعلق قائم کرنا ہواگا توبہ استغفار کیا جائے تاکہ ﷲ ہم سے راضی ہو۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر