پوری قوم رجوع الی ﷲ کرے،ﷲ کو راضی کریں گے تو مصائب او رآلام سے نجات ملے گی،ڈاکٹرخالد محمود خان

{AF}dr. khalid پوری قوم رجوع الی ﷲ کرے،ﷲ کو راضی کریں گے تو مصائب او رآلام سے نجات ملے گی،ڈاکٹرخالد محمود خان{/AF}

دھیرکوٹ(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹرخالد محمود خان نے کہاکہ پوری قوم رجوع الی ﷲ کرے،ﷲ کو راضی کریں گے تو مصائب او رآلام سے نجات ملے گی،قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں،قو می آزمائش کا مقابلہ قومی جذبے سے کیاجاسکتاہے،جماعت اسلامی ،الخدمت فاؤنڈیش کے رضاکاراول روز سے عوام کی امداد میں مصروف ہیں،وفاق کی جانب سے دی جانے والی احساس پروگرام کے تحت امداد نا کافی ہے اس میں تین گنا اضافہ کیا جائے،آزاد کشمیرحکومت بھی اپنے بجٹ سے مستحقین کی امداد میں حصہ ڈالے،مستحقین کے ساتھ نانصاف برداشت نہیں کی جائے گی،مستحق کو حق سے محروم رکھنا او ر دنیا کو ظلم سے بھرنے والوں کی وجہ سے ﷲ کا عذاب نازل ہواہے،توبہ استٖغفار کرکے اسلامی انداز سے زندگی بسر کی جائے،ان خیالات کااظہارانھوں نے رجو ع الی ﷲ مہم اور ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جاوید عارف عباسی نے ریلیف سرگرمیوں کی پورٹ پیش کی او رمیجر لطیف سمیت دیگر قائدین نے گفتگوکی ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کی تحسین کی جو مشکل مرحلے پر عوام کی خدمت کررہے ہیں،اس موقع پر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ ضرورت مندوں کو یلیف کے ساتھ اسلامی کتاب بھی فراہم کی جائے تو کہ مطالعے کے کلچر کو بھی عام کیا جائے،لوگوں کو مطالعے کی طرف بھی راغب کیا جائے،انھوں نے کہا خدمت خلق بہت اجر کا کام ہے مگر اصل خدمت یہ ہے کہ لوگوں کو دین کے ساتھ وابستہ کیا جائے ،لوگوں کو بتایاجائے کہ وہ اپنی زندگیاں ﷲ اور رسول سلم کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق گزاریں،قرآن کو مطالعہ روزانہ کیاجائے،سیرت نبی کا مطالعہ کیا جائے صحابہ کرام اور صلحا امت کی زندگیوں کو مطالعہ کیاجائے،خواتین گھروں میں سیرت صحابیات کا مطالعہ کریں،اپنے بچوں کو دینی تعلیم دیں۔اپنے گھروں میں قرآن کے درست کے حلقے قائم کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر