عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں سنگین صورت حال کا نوٹس لے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiعالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں سنگین صورت حال کا نوٹس لے،عبدالرشید ترابی {/AF}

مظفرآباد( پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں سنگین صورت حال کا نوٹس لے،ایک کروڑ کشمیریوں کو یرغمال بناکر ان کو قتل عام کیاجارہاہے،پوری قوم ریاض نائیکو اور دیگر شہداء کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،ریاض نائیکو برہان وانی کے جانشین تھے،قابض بھارتی افواج کشمیریوں کے مکانات کو بارود سے اڑرہی ہے،غیر کشمیریوں کو بسارہی ہے،حکومت پاکستان ایٹمی طاقت ہے وہ ایٹمی طاقت کے شایان شان کشمیریوں کی پشتیبانی کا حق ادا کرے،آزا دکشمیر،پاکستان اور بیرون ملک کشمیریوں کو اب کوئی روک نہیں سکتا وہ اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے سیز فائر لائن کو عبور کریں گے،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے اسمبلی اجلاس کے بود میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،قبل ازاں عبدالرشید ترابی نے اسمبلی میں کشمیرکی تازہ صورت حال کے حوالے سے قرارداد پیش کی،عبدالرشید ترابی نے کہا حالات کنڑول سے باہر ہورہے ہیں بھارت نے جنگ مسلط کررکھی ہے،اندر کشمیریوں کو بھی مار رہاہے اور سیز فائرلائن پر بھی بلااشعال فائر نگ کررہاہے،کشمیری مودی کو سبق سیکھانے کے لیے تیار ہیں حکومت اپنی سمت درست کرے،انھوں نے کہاکہ قوم صف بندی کرے مودی نے جنگ مسلط کی ہوئی ہے ،کشمیری اپنی آزادی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرچکے ہیں اور کررہے ہیں،اب حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیرکی آزادی کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر