{AF}
حکومت آزاد کشمیرکرونا وائر س سے متاثرہ دیہاڑی داروں اوردیگر مستحق افراد کے لیے پیکیج کا اعلان کرے،ڈاکٹر خالد محمودخان{/AF}
منگ بجری(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمودخان نے کہاہے کہ حکومت آزاد کشمیرکرونا وائر س سے متاثرہ دیہاڑی داروں اوردیگر مستحق افراد کے لیے پیکیج کا اعلان کرے،وفاقی حکومت کے احساس پروگرام کے حوالے سے شکایات کا فوری ازلہ کیا جائے،حاجی افراہیم مرحوم کی دینی ،سیاسی اور سماجی خدمات کو یاد رکھا جائے گا،وہ حق گو اور بے باک انسان تھے فریضہ اقامت دین کی جدوجہد کے سپاہی تھے،جماعت اسلامی ان کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھے گی،جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار دعوت دین اور خدمت خلق میں مصروف ہیں،کرونا وائر س کی آزمائش کے موقع پر ہمارے رضاکار جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کی خدمت کررہے ہیں،ان خیالا ت کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی ضلع باغ کے سیاسی امور کے چیئرمین حاجی افراہیم مرحوم کی دعائیہ تقریب کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جے آئی یوتھ کے صدر نثار شائق،امیر ضلع باغ تنویر انور خان اور دیگر قائدین نے گفتگوکی،دعائیہ تقریب میں امیرجماعت اسلامی ضلع پونچھ سردار سجاد انورسمیت دیگر قائدین نے شرکت کی،دعائیہ تقریب سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ مہلت عمل تیز ی سے ختم ہورہی ہے ہمیں اپنے اﷲ کو راضی کرنا ہے،اس ماہ مقدس میں اپنی بخشش کا اہتمام کرناہے قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں،روزانہ قرآن کو مطالعہ کریں،ہمارے سارے مسائل کا حل قرآن کے نظام کے نفاذمیں ہے،اﷲ تعالیٰ نے انسان کو اپنا نائب بنا کردنیا میں بھیجاہے،ہمیں اﷲ کے نائب ہیں او رنائب کی حیثیت سے وہ کام کرنے ہیں جن کا اﷲ نے حکم دیاہے اور اﷲ کے اس پیغام کو پوری انسانیت تک پہنچانا ہے،اپنے گھروں سے دعوت کا آغازکریں ،لوگوں تک اﷲ کاپیغام پہنچائیں خو د بھی اس پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیں۔