{AF}
جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاراپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کرمتاثرین کرونا وائر س کو ریلیف فراہم کررہے ہیں،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
پلندری( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ اجتماعی اور انفرادی طورپر رجوع الی ﷲ کیا جائے ،ﷲ کے ساتھ تعلق مضبوط ہوگا تو دنیا اور آخرت میں کامیابی ملی گی،جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاراپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کرمتاثرین کرونا وائر س کو ریلیف فراہم کررہے ہیں،رضاکاروں کی ان کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں،حکومت آزاد کشمیر بھی دیہاڑی داروں اور مستحقین کے لیے پیکیج کا اعلان کرے ،جماعت اسلامی اور الخدمت کے سوا باقی جماعتیں نظر نہیں آرہی ہیں،مقبوضہ کشمیر کے ہمارے بھائی دوہرے مسائل کا شکار ہیں،ایک کرونا وبا اور دوسرا دس ماہ سے مسلسل لاک ڈاون اور مظالم ،عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے مظالم کا نوٹس لے،ان خیالات کااظہارانھوں نے الخدمت اور جماعت اسلامی کے رضاکاروں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی سردارارشد ندیم ایڈووکیٹ،امیر ضلع سردار ذولفقار ،صدر الخدمت فاؤنڈیشن سکندر اعظم سمیت دیگر قائدین نے گفتگوکی،اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ جماعت اسلامی کا وجود اس خطے میں نعمت سے کم نہیں ہے یہ ﷲ کے دین کے غلبے اور قیام کی تحریک ہے ہم عوام الناس کو ﷲ کی طرف بلاتے ہیں،ﷲ کی دھرتی پرﷲ کے نظام کے قیام کی جدوجہد کررہے ہیں،مخلوق خد ا کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ مغربی تہذیب کی بجائے اسلامی تہذیب اپنائے ﷲ کے دین کو بطور نظام حیات قائم کریں ﷲ نے پنی مخلوق کے لیے جو نظام دیا ہے وہ نفاذ ہوگا تو مسائل حل ہوں گے،انسانی کے بنائے ہوئے سارے نظام فیل ہوچکے ہیں،کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کی حوشحالی ہمارا ویثرن ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار ریلیف کے ساتھ اسلامی لٹریچر بھی عوام تک پہنچانے کے اہتمام کریں۔لوگوں کو قرآن کے ساتھ جوڑیں۔