نیلم کے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے جن حالات میں نسل نو کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ، راجہ فاضل حسین تبسم

{AF}Fazal Tabassamنیلم کے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے جن حالات میں نسل نو کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ، راجہ فاضل حسین تبسم{/AF}

اٹھمقام(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ نیلم کے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے جن حالات میں نسل نو کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ،ہندوستان کی طرف سے آئے روز بلا اشتعال فائرنگ اور موسم کی شدت کے باوجود یہاں کے تعلیمی ادارے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ،ویژن ایجوکیٹرز سکول کی خدمات قابل تحسین ہیں ،کرؤنا وائرس اﷲ کا عذاب ہے اﷲ کی طرف رجوع اور توبہ استغفار کی ضرورت ہے ،انسانیت اﷲ کی طرف لوٹ آئے اس کو تسلیم کرے تا کہ دنیا امن کا گہوارہ بن سکے ،امت مسلمہ اﷲ پر یقین رکھتی ہے اس لیے وہ کرؤنا سے خوف زدہ نہیں ہے ،ان خیالات کااظہا ر انہوں نے ویژن ایجوکیٹرز سکول کی سالانہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر پرنسپل ادارہ اورعنایت قاسمی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاضل حسین تبسم نے کہاکہ ہمیں کرؤنا سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں اس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں حکومت اور عوام مل کر اس آزمائش کا مقابلہ کریں انہوں نے کہاکہ موت کا وقت مقررہے وہ وقت پر ہی آئے گی ہمارا یمان ہے کہ زندگی اور موت اﷲ کے اختیار میں ہے انہوں نے کہاکہ دنیا اس وقت ظلم سے بھر چکی ہے ہر طرف اﷲ کے حکم کی خلاف ورزی ہو رہی ہے انسان انسان کا خدا بن گیا ہے اس وجہ سے اﷲ تعالیٰ نے انسانوں کو جگانے کے لیے اس طرح کا وائرس بھیجا ہے انسان تو بہ کر کے اﷲ کی طرف رجوع کرے تو یہ عذاب ٹل جائے گا انہوں نے کہاکہ جن اقوام نے دنیا میں ترقی کی ہے انہوں نے تعلیم کو فوکس کیا ہے تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کیا ہے یکساں نصاب تعلیم ترتیب دیا ہے تعلیم مفت کا اہتمام کیا ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر