کشمیر میں لاک ڈاؤن پر دنیا کی خاموش تھی اﷲ تعالیٰ نے پوری دنیا میں سول کرفیو لگا دیا ہے ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi کشمیر میں لاک ڈاؤن پر دنیا کی خاموش تھی اﷲ تعالیٰ نے پوری دنیا میں سول کرفیو لگا دیا ہے ، عبدالرشید ترابی{/AF}

ہاڑی گہل ،جنوبی باغ(پ ر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیر میں لاک ڈاؤن پر دنیا کی خاموش تھی اﷲ تعالیٰ نے پوری دنیا میں سول کرفیو لگا دیا ہے ،ملت اسلامیہ اجتماعی طور پر توبہ استغفار کا راستہ اختیار کرے ،حکومت کورونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کے بجائے عوام میں آگاہی مہم اور حفاظتی تدابیر اختیار کروائے ،کوروناوائرس اﷲ تعالیٰ کی قدرت کااظہار ہے دنیا کی ساری جدید ٹیکنالوجی بے بس ہو گئی ہے انسانیت کو اﷲ کی واحدنیت پر ایمان لانا ہو گا اور یہ سمجھنا ہو گا کوئی قدرت ایسی ہے جو نظام کائنات چلا رہی ہے ،دنیا مظالم سے بھر گئی تھی انسانیت کا قتل عام جاری تھا اﷲ کا یہ عذاب انسانوں کو جگانے کے لیے آیا ہے ،ان خیالات کااظہا ر انہوں نے اپنے دورہ جنوبی باغ اور ہاڑی گہل پریس کلب میں دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ،دریں اثناء انہوں نے پروفیسر شہزاد مرحوم ،کوثر شاہ مرحوم،سید شجاعت شاہ کی چچی ،سید سبط شاہ کی والدہ ،انتخاب شاہ کی خالہ کی وفات پر ان کے گھروں میں جا کر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ،ہاڑی گہل پریس کلب کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اﷲ تعالیٰ اپنی قدر ت کے ذریعے پوری انسانیت کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ ان کے سامنے کچھ نہیں ہے ایک چھوٹے سے وائرس کے تدارک کے قابل یہ پوری دنیا نہیں ہے اگر اﷲ اس وائرس کو پھیلانا چاہے تو کوئی نہیں روک سکتا امت مسلمہ اس سے خوفزدہ ہونے کی بجائے اﷲ کی طرف رجوع کرے حکمران اور عوام اجتماعی تو بہ کریں اﷲ کے احکامات کی خلاف ورزی سے باز رہیں دنیا کو ظلم کی آماج گاہ بنانے کی بجائے اس کو امن کو گہوارہ بنائیں یہ اسی صورت میں بنے گی جب ہم اﷲ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق اپنی زندگیاں گزاریں گے ۔انہوں نے کہاکہ اس موقع پر بیت اﷲ اور مساجد کو آباد کیا جائے زیادہ سے زیادہ لوگ مساجد کا رخ کریں اﷲ سے دعا کریں اور اس عذاب سے نجات دے اﷲ کے سوا انسانیت کو اس مصیبت سے کوئی نجات نہیں دلاسکتا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر