حکومت کورونا وائرس کو آزادکشمیر میں دا خل ہونے سے روکنے کے لیے ٹھوس پیش بندی کرے ،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ

{AF}sheikh aqeel ur rehman حکومت کورونا وائرس کو آزادکشمیر میں دا خل ہونے سے روکنے کے لیے ٹھوس پیش بندی کرے ،شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ{/AF}

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حکومت کورونا وائرس کو آزادکشمیر میں دا خل ہونے سے روکنے کے لیے ٹھوس پیش بندی کرے ،مارکیٹیں ،کاروبار اور مزدوری کی بندش سے غریب آدمی مشکلات کا شکار ہو گا حکومت بجلی اور گیس مفت فراہم کرے ،غریب لوگوں کے لیے ریلیف کا اہتمام بھی کیا جائے ،آزادکشمیر کے تمام ہسپتالوں میں الگ وارڈز مختص کیے جائیں بڑے پیمانے پر ماسک فراہم کیے جائیں ،ٹیسٹ فری کرنے کا اہتمام کیا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ تفتان میں کچھ لوگ مظفرآباد کے بھی ہیں ان کو مظفرآباد داخل ہونے سے قبل راولپنڈی میں ٹیسٹ کروایا جائے ،آزادکشمیر میں داخلی راستوں پر سکینگ کے بعدمسافروں کوداخل ہونے کی اجازت دی جائے ،اس مرحلے پر غفلت لاپرواہی سے گریز کیا جائے تا کہ یہ وبائی بیماری آزادکشمیر میں نہ داخل ہوسکے ،اگر بروقت اقدامات نہ ہونے کے باعث یہ وائرس آزادکشمیر میں داخل ہو گیا تو اس کوروکنا مشکل ہو جائے گا وائرس کے داخل ہونے سے قبل حکومت اور عوام مل کر حفاظتی تدابیر اختیار کریں تا کہ لوگ محفوظ ہو سکیں انہوں نے کہاکہ یہ اﷲ کی طرف سے عذاب ہے اس موقع پر تو بہ استغفار کرنے کے ساتھ ساتھ رجوع الی اﷲ کیا جائے اﷲ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کیا جائے اﷲ تعالیٰ نے پوری انسانیت کو بتایا ہے کہ ان کی ٹیکنالوجی فیل ہو چکی ہے اﷲ ہی اس وائرس کو کنٹرول کرسکتا ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر