کورونا وائرس کے حوالے سے خوف بے چینی اور اضطراب پھیلانے کی بجائے قوم کو حفاظتی تدابیر کے ساتھ رجوع الی اﷲ کی طرف متوجہ کیا جائے ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid کورونا وائرس کے حوالے سے خوف بے چینی اور اضطراب پھیلانے کی بجائے قوم کو حفاظتی تدابیر کے ساتھ رجوع الی اﷲ کی طرف متوجہ کیا جائے ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

راولاکوٹ(پ ر) جماعت ا سلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے خوف بے چینی اور اضطراب پھیلانے کی بجائے قوم کو حفاظتی تدابیر کے ساتھ رجوع الی اﷲ کی طرف متوجہ کیا جائے ،یہ وقت ہے کہ ہم اپنے رب کی پناہ میں آجائیں انسانیت کو ہلاکت سے صرف اﷲ ہی بچا سکتا ہے ،دنیا کے خداؤں کو چھوڑ کر ر ب العالمین کے در پر جھک جائیں وہی ہمارا حقیقی محافظ ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آزمائش کے اس مرحلے پر بھرپور انداز سے رجوع الی اﷲ تحریک چلا رہی ہے انسانیت کو اپنے رب کی وحدانیت کو تسلیم کرنا ہو گا دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی ایک چھوٹے سے وائرس کو ختم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے یہ اﷲ ہی جو اس دنیا کے نظام کو چلا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے موت اپنے وقت پر ہی آئے گی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر