{AF}
جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی،مشتا ق ایڈووکیٹ{/AF}
جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی،مشتا ق ایڈووکیٹ۔ تمام انتخابی حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی،کورونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں موت و حیات اﷲ کے اختیار میں ہے ،گلگت بلتستان حکومت کوروناوائرس کے تدار ک کے لیے عملی اقدامات کرے ،استور متاثرین زلزلہ کی بحالی کے لیے ہر سطح پر جائیں گے اسلام آباد(پ ر) سابق وزیر قانون و جماعت اسلامی کے نائب امیر مشتا ق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی، تمام انتخابی حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی،کورونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں موت و حیات اﷲ کے اختیار میں ہے ،گلگت بلتستان حکومت کوروناوائرس کے تدار ک کے لیے عملی اقدامات کرے ،استور متاثرین زلزلہ کی بحالی کے لیے ہر سطح پر جائیں گے ، 70سال سے حکمران گلگت بلتستان کے عوام کے جذبات سے کھیلتے رہے اب وقت آگیا ہے کہ گلگت بلتستان کے باسی حقیقت کا ادراک کرتے ہوئے متنازعہ حیثیت کو سامنے رکھتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل تک آزادکشمیر طرز کے نظام کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحدہو کر جدوجہد کریں ،حکومت چاہے مسلم لیگ(ن) کی ہو یا پیپلز پارٹی کی جب یہ اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو عوام کو گمراہ کرتے ہیں لیکن اقتدار ملنے کے ساتھ ہی عوام سے کیے گئے وعدے بھول جاتے ہیں ،آمدہ انتخابات گلگت بلتستان کی تاریخ کے منفرد انتخابات ہوں گے ،گلگت بلتستان کے عوام اپنے حقیقی نمائندوں کو پہچانیں جماعت اسلامی آمدہ انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی اور تمام انتخابی حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہر مشکل وقت میں خطے کے عوام کی خدمت کی ہے اور یہ خدمت جاری رکھیں گے جب تک دیانتدار مخلص باصلاحیت قیادت کو عوام منتخب نہیں کریں گے تب تک بنیادی مسائل حل ہونے کے بجائے ان میں اضافہ ہو گا ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے انتخابی منشور میں گلگت بلتستان کے امن اور خوشحالی کے لیے ایک قابل عمل اور بہترین منصوبہ ہے جس کو لے کر عوام کے پاس جائیں گے انہوں نے کہاکہ ماضی میں ہم نے گلگت بلتستان کے امن کے لیے بھرپور کردار ادا کیا تحریک آزادی کشمیر کے اس مشکل اور فیصلہ کن مرحلے پر گلگت بلتستان کے عوام مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور کسی بھی مرحلے پر انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔