{AF}
ﷲ پر ایمان اور یقین رکھنے والے کرؤنا وائرس سے خوفزدہ نہ ہوں ،عبدالرشید ترابی {/AF}
باغ،چھتر(پ ر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈرو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ﷲ پر ایمان اور یقین رکھنے والے کرؤنا وائرس سے خوفزدہ نہ ہوں ،چین کی طرف سے یہ سنگین الزام کہ کرؤنا وائرس امریکہ کی طرف سے بیالوجیکل وار ہے امریکہ نے کرؤنا وائرس چھوڑا اس کا عالمی برادری سخت نوٹس لے یہ پوری انسانیت کے لیے بڑا خطرہ اور چیلنج ہے ،مغربی اقوام اس سے قبل بھی جنگوں میں ایک دوسرے کے خلاف ممنوعہ ہتھیار اور بیالوجیکل ٹیکنالوجی استعمال کرتی رہی ہیں سائنس اور ٹیکنالوجی بے دین لوگوں کے ہاتھ میں آجائے تو یہ انسانیت کی تباہی کا پیش خیمہ ہے ،مغربی تہذیب بیالوجیکل وار فیئر اور تہذیبی جنگ مسلط کیے ہوئے ہے ،عورت مارچ پاکستان جیسے ملک میں مغربی تہذیبی یلغار کا حصہ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ ہر قوم کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے عقیدے کے مطابق چلے اس کے عقیدے پر حملہ تہذیبی دہشت گردی ہے پاکستان اور آزادکشمیر اسلام کے نام پر معروض وجود میں آئے یہاں پر لادینی اور مغربی نظام کے فروغ کی سازش کرنا پاکستانی قبول نہیں کریں گے ،اقدار ،عدل و انصاف اور ایمان کا تقاضا ہے کہ امت خواب غفلت سے بیدار ہو کر اپنا حقیقی کردار ادا کرے ،کشمیر فلسطین سمیت جتنے بھی امت کے مسائل ہیں ان کی بڑی وجہ اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی بزدلی اور عوام کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کی بجائے استعماری طاقتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ،امت کی کمزوری یہ نہیں ہے کہ دشمن طاقت ور ہے بلکہ امت کی کمزوری یہ ہے کہ اسلامی ممالک کے حکمران امت کی حقیقی ترجمانی نہیں کررہے انہوں نے کہاکہ انسانیت بڑی تیزی کے ساتھ تباہی کی جانب گامزن ہے انسانیت کو تباہی سے بچانے کا واحد راستہ اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام ہے یہ ملک ہمارے اسلاف نے ﷲ کے دئیے ہوئے نظام کے قیام اور نفاذ کے لیے حاصل کیا تھا جو ابھی تک تشنہ ہے ۔