وفاقی حکومت استور میں متاثرین زلزلہ کو فوری معقول معاوضہ ادا کرے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiوفاقی حکومت استور میں متاثرین زلزلہ کو فوری معقول معاوضہ ادا کرے،عبدالرشید ترابی {/AF}

وفاقی حکومت استور میں متاثرین زلزلہ کو فوری معقول معاوضہ ادا کرے،عبدالرشید ترابی آزادکشمیر حکومت خیر سگالی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر متاثرین زلزلہ کی امداد کرے ،فاروق حیدر خان وفد کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا دورہ کریں اسلام آباد( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی سے سابق وزیر قانون و چیئرمین متاثرین زلزلہ کمیٹی مشتا ق ایڈووکیٹ نے وفد کے ہمرا ہ ملاقات کی ،وفد میں گلگت بلتستان جماعت اسلامی کے سیاسی امور کے چیئرمین مولانا عبدالسمیع،مسلم لیگ ن کے راہنما محمد خالد ،جمعیت علماء اسلام کے راہنما مفتی احتشام سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین موجود تھے ،اس موقع پر مشتاق ایڈووکیٹ اور مولانا عبدالسمیع نے متاثرین زلزلہ کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا ،عبدالرشید ترابی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت استور میں متاثرین زلزلہ کو فوری معقول معاوضہ ادا کرے تا کہ لوگ اپنے گھر دوبارہ تعمیر کرسکیں ،گلگت بلتستان حکومت فوری طور پر جیالوجیکل سروے کروا کر زلزلہ پروف مکانات تعمیر کرنے کا کوڈ جاری کرے تا کہ اسی کوڈ کے مطابق مکانات اور عمارات تعمیر کی جائیں ،وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان وفد کے ہمراہ گلگت بلتستان میں زلزلہ متاثرہ علاقے کا خود دورہ کریں اور خیر سگالی اور انسانی ہمدردی کے طور پر امداد بھی فراہم کریں اس سے دونوں خطوں کے درمیان اچھا ماحول پیدا ہوگا ،انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ متاثرین کو بحال کر سکے اور نقصانات کا ازالہ کرسکے اس لیے وفاقی حکومت متاثرین زلزلہ کی بحالی اور نقصانات کے ازالے کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کرے ،متاثرین منفی 18ڈگری سینٹی گریٹ میں شدید مشکلات کا شکار ہیں بچے بوڑھے اور خواتین بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ،خیموں میں گزارا کرنا ممکن نہیں ہے عارضی طور پر بھی شیلٹر بنا کر متاثرین کو دئیے جائیں تا کہ مکانات تعمیر ہونے سے قبل وہ مشکلات سے نکل سکیں ،اس موقع پر وفد نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہحالیہ زلزلے کے بعد یونین کونسل ڈوئیاں کے 8گاؤں ( بونجی،ڈوئیاں،شلتر،مشکن،ڈشکن،خودکشت،ہرچو)پر مشتمل آبادی شدید اذایت میں مبتلا ہے، آئے روز کے دھماکے اور زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ شدید سردی کے موسم میں کھلے آسمان تلے خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں لہٰذا اس سے قبل کہ کوئی بڑا انسانی المیہ رونما ہو جائے ان علاقوں کا فوری نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کے ذریعے جیالوجیکل سروے کرایا جائے تاکہ معلوم ہو سکے کہ زیر زمین ہونے والے دھماکوں کی وجہ کیا ہے کیا یہ علاقے انسانی آبادی کے رہنے کے قابل ہیں یا نہیں۔سروے رپورٹ کی روشنی میں لوگوں کی آباد کاری کے لیے حکومت پاکستان خصوصی پیکیج کا اعلان کرے اور نقصانات کے تخمینے کی روشنی میں لوگوں کے گھر،جائیداور مویشیوں کے نقصانات کی تلافی کے لیے معقول معاوضوں کا اعلان کرے ۔ضلعی انتظامیہ اور مختلف این جی اوز کے ابتدائی سروے کے مطابق یونین کونسل ڈوئیاں 3ہزار گھرانوں پر مشتمل ہے ان میں سے 500گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں 2500گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے 500سے زائد مویشی خانے اور مویشیوں کا نقصان ہوا ہے ۔علاوہ ازین پانی،بجلی کی فراہمی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے ان تمام بنیادی ضروریات کی بحالی کا فوری انتظام کیا جائے۔ہم افواج پاکستان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ابتدائی ریلیف کے طور پر سب سے پہلے فورس کمانڈر جنرل احسان محمود نے پہنچایا اس کے بعد حکومت گلگت بلتستان نے جی بی ڈی ایم اے اور پی آر سی ایس کے ذریعے ٹینٹ اور دیگر اشیاء پہنچائیں لیکن ابتدائی ٹینٹ جو پہنچائے گے وہ نہایت بوسیدہ تھے جوبرف پڑتے ہی پھٹ گے اس کے علاوہ علاقے میں موجود این جی اوز میں الخدمت فاؤنڈیشن اور دیگر نے اشیاء خوردنی ،بستر اور ٹینٹ پہنچا کر لوگوں کو ریلیف دیا لیکن یہ تمام عارضی انتظام ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ متاثرین کی آبادی کاری کے لیے حکومت پاکستان فوری طور پر ان متاثرین کی بحالی کے لیے پیکج کا اعلان کرے اور متاثرین کی آبادی کاری کے لیے واضح روڈ میپ دے ایسا نہ کیا گیا تو متاثرین سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے حکومت پاکستان کی ذمہ داری تھی کہ وہ فوری طور پر اقدامات کرتی لیکن تا حال اس طرح کا کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا یہ حساس خطہ ہے پڑ وس میں بیٹھے دشمن اس طاق میں ہیں کہ کوئی موقع ملے تو وہ اس کا فائدہ اٹھائیں ۔یہاں کے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں وفاقی حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے یہ لوگ اسلام آباد کی طرف مارچ اور وزیر اعظم ہاؤس کے باہر دھرنا دے سکتے ہیں وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مزید غفلت کا مظاہر ہ نہ کرے ورنہ حالات کی سنگینی کی خود ذمہ دار ہو گی کہیں ایسا نہ ہو کہ لوگ مجبور ہو کر امداد کے لیے کسی دوسرے دروزاے کو دستک دیں ان کی حب الوطنی کا امتحان نہ لیا جائے اس وقت ان کی امیدیں اپنے ملک سے وابستہ ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر