ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کاکشمیر پر مضبوط موقف اور حمایت پر پوری کشمیری قوم ان کا شکریہ ادا کرتی ہے ، ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalid ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کاکشمیر پر مضبوط موقف اور حمایت پر پوری کشمیری قوم ان کا شکریہ ادا کرتی ہے ، ڈاکٹر خالد محمود خان {/AF}

اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کاکشمیر پر مضبوط موقف اور حمایت پر پوری کشمیری قوم ان کا شکریہ ادا کرتی ہے ،تمام اسلامی ممالک کے سربراہان رجب طیب اردگان اور مہاتیر محمد کی تقلید کرتے ہوئے مظلوموں کی حمایت کریں ،کشمیر ،فلسطین اور روہنگیا سمیت دیگر مظلوم اقوام کی مدد کی ضرورت ہے ،او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلا کر امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمبردآزما ہونے کے لیے لائحہ طے کیا جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں اس وقت امت مسلمہ کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہے ہر جگہ مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے تمام تر انسانی اور مادی وسائل ہونے کے باوجود امت آج شدید مشکلات کا شکار ہے اس کی بڑی وجہ قرآن وسنت سے دوری ہے ،امت مسلمہ کو اپنی اصل کی طرح لوٹنا ہوگا قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہو گا پوری امت کی دنیا اور آخرت کی کامیابی کا واحد راستہ قرآن کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر اور اسرائیل فلسطین میں مظالم کی انتہا کررہا ہے ہندوستان اور اسرائیل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی دھجیاں اڑا رہے ہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے چیپٹر7کے مطابق ان دونوں کے خلاف کارروائی بنتی ہے اقوام متحدہ ان کے خلاف کارروائی کرے ،انہوں نے کہاکہ نریندرمودی کے انتہا پسندانہ عزائم اور اقدامات سے پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑگیا ہے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لے ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان سید علی گیلانی سمیت ہزاروں نظر بند قائدین اور گرفتار شدگان کو علاج معالجے کی سہولت فراہم نہیں کررہا حکومت پاکستان اس مسئلے کو سلامتی کونسل میں اٹھائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر