{AF}
امت مسلمہ کو غلامی سے نکالنے کے لیے قرآن سے جوڑنا ہو گا، ڈاکٹر خالد محمود خان {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو غلامی سے نکالنے کے لیے قرآن سے جوڑنا ہو گا جماعت اسلامی قرآن کی روشنی میں آزاد خطے کو اسلامی ریاست بنانے اور بقیہ کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کررہی ہے قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں قرآن فہمی کے لیے اپنے اپنے حلقوں میں حلقہ قرآن قائم کریں ،قرآن زندہ کتاب ہے جماعت اسلامی قوم کو جگانے نکلی ہے جماعت اسلامی دجالیت اور فتنے کے عروج کے زمانے میں اﷲ کی بڑی نعمت ہے ،اسلامی تحریکیں پوری دنیا میں اﷲ کے دین کے قیام اور غلبے کی جدوجہد کررہی ہیں آج دنیا میں جہاں کہیں بھی اسلام کی بات ہو رہی ہے یا لوگ اسلام قبول کررہے ہیں اس کے پیچھے سید مودودی ؒ سید قطب ،امام حسن البناؒ کی فکر شامل ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے 3روزہ مدرسین کی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل تبسم،تنویر انور سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ دنیا اورآخرت کی کامیابی اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے ،قرآن کا مطالعہ روزانہ کی بنیاد پر کریں قرآن کے کچھ حصے ضرور آپ کے زیر مطالعہ رہنے چاہیں ،سیر ت صحابہ اور سیرت صلحاء کا مطالعہ کریں داعی الی اﷲ اور مجاہد فی سبیل بنیں ،قرآن پوری انسانیت کی ہدایت راہنمائی اور کامیابی کے لیے نازل کیا گیا ہے نبی پاک ؐ کی سیرت پوری انسانیت کے لیے کامل نمونہ ہے قرآن زندگی کے ہرشعبے اور ہر مسئلے کا حل بتاتا ہے شرط یہ ہے کہ ہم قرآن کا مطالعہ کریں انہوں نے کہاکہ کشمیر میں مظالم کی انتہا ہورہی ہے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل حسین تبسم نے ویژن 2030پیش کیا اور کہا کہ مستقبل اسلامی تحریک کا ہے جماعت اسلامی کے تمام کارکن اس وژن کو لے کر عوا م کے پاس جائیں لوگوں کے مسائل کے ترجمان بنیں دعوت کاآغاز اپنی ذات سے کریں اپنے قرب جوار میں لوگوں میں جماعت میں شامل کریں ۔