{AF}
تارکین وطن کی کشمیر کی آزادی کے سفیر بن کر منزل کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
کشمیر کی آزادی کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،فہیم کیانی اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ تارکین وطن کی کشمیر کی آزادی کے سفیر بن کر منزل کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں، کشمیر ی براہمن سامراج سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے ،اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں نے کشمیر کی آزادی کے لیے روڈ میپ بنا کر عمل درآمد کیا ہوتا تو آج کشمیر آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہوتے ،مودی سے کشمیر یوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے ،تحریک کشمیر برطانیہ کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں ،محمد غالب اور فہیم کیانی سمیت پوری ٹیم نے برطانیہ اور پورپ کے اندر مسئلہ کشمیر کو حقیقی معنوں میں اجاگر کیا ،برطانوی اور پورپین پارلیمنٹس میں کشمیر پر بحث اور قراردادیں ان ہی کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صد فہیم کیانی ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل حسین تبسم،جماعت اسلامی گلگت بلتستان سیاسی امور کے چیئرمین مولانا عبدالسمیع،حریت راہنما الطاف بٹ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تقریب میں نائب امیر جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان،راجہ خالد محمود ، گلگت بلتستان پیپلز پارٹی کے سابق وزیر نصیر خان،مفتی احتشام سمیت دیگر قائدین شریک ہوئے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر گزشتہ ساڑھے چھ ماہ سے مسلسل لاک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے ایک کروڑ کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہونے کے باوجود آزادی کے لیے پرعز م ہیں ،کشمیریوں نے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے اب آزادی کی اس تحریک کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے بیس کیمپ اور اسلام آباد نے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہے انہوں نے کہاکہ کشمیری گزشتہ 200سال سے میدان جہاد میں ہیں موجودہ تحریک میں ایک لاکھ نوجوان نے جانوں کے نذرانے پیش کر دئیے ہیں 1947ء سے اب تک 5لاکھ کشمیری آزادی کی تحریک میں قربان ہو چکے ہیں اتنی بڑی قربانی دینے والی قوم کو مودی طاقت کی بنیاد پر غلام نہیں رکھ سکتا انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کی سرد مہری اور اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں نے اپنا مطلوبہ کردار ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے کشمیر کی آزادی کی منزل طویل ہوئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے برطانیہ اور یورپ میں تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کی اپنی سرگرمیوں بارے شرکاء کو آگاہ کیا ،انہوں نے کہاکہ تارکین وطن نے ہندوستان کے جمہوری اور سیکولر چہرے سے نقاب اتار پھینکا ہے بھارت کا اصل گھناؤنا اور مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے اب ہندوستان دنیا کو گمراہ نہیں کرسکتا دنیا کا امن سری نگر سے اور کشمیر کی آزادی راستہ اسلام آباد سے گزرتاہے کشمیر کو آزاد کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا کشمیر کی آزادی کے لیے اسلام آباد نے فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہے اس موقع پر جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے سیاسی امور کے چیئرمین مولانا عبدالسمیع نے گلگت بلتستان کے مسائل خصوصاً ضلع استور میں زلزلہ سے ہونے والے نقصان او ر مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک کشمیر برطانیہ کے صد فہیم کیانی کو گلگت دورے کی دعوت دی اور کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام تحریک آزادی کشمیر میں اہل کشمیر کے شانہ بشانہ ہیں ۔دریں اثناء تحریک کشمیربرطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے مرکز جماعت میں ادارہ مطبوعات کشمیر کا افتتاح کیا ۔