{AF}
پاکستان ہندوستان کے ساتھ تمام معاہدے و تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے،اعجاز افضل خان{/AF}
پاکستان ہندوستان کے ساتھ تمام معاہدے و تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے،اعجاز افضل خان،فہیم کیانی راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزادکشمیر بزنس فورم کے صدر عمران عزیز کی طرف سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا ،استقبالیہ تقریب سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجا زافضل خان،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل تبسم،نائب امیر وسابق وزیر قانون مشتاق ایڈووکیٹ،نائب امیر راجہ جہانگیر خان،بزنس فورم کے صدر عمران عزیز،جے آئی یوتھ کے صد ر نثار احمد شائق،یاسین بدرسمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تقریب میں صدائے چنار کے ایڈیٹر اعجاز عباسی،جموں وکشمیر کے ایڈیٹر شہزاد راٹھور،روزنامہ دھرتی کے ایڈیٹر عابد صدیق،نیشنل پریس کلب اسلام آباد سے راجہ بشیر عثمانی سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی ،استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزادکشمیر کے سابق امیر سردار اعجاز افضل خان نے کہا ہے کہ تحریک کشمیر برطانیہ کی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں قابل قدر خدمات ہیں پوری قوم ان کی تحسین کرتی ہے ،انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو ان کا حق دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اگر اقوام متحدہ اپنا کردار ادا نہیں کرتی تو کشمیریوں کو اقوام متحدہ کا چارٹر یہ حق دیتا ہے کہ وہ مزاحمت کے ذریعے اپنا حق حاصل کریں ،حکومت پاکستان ہندوستان کے ساتھ تمام معاہدے اور تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے تا کہ عالمی سطح پر دیگر ممالک بھی پاکستان کی پیروی اور حمایت کرتے ہوئے ہندوستان کے ساتھ تعلقات ختم کریں ،انہوں نے کہاکہ بیس کیمپ کے کردار کو بحال کیا جائے آزادکشمیر اسمبلی کو ریاست کی نمائندہ اسمبلی تسلیم کیا جائے کشمیری قیادت کو اپنا مقدمہ لڑنے کا موقع فراہم کیا جائے آزادکشمیر کی ریگولر فورسز کو بحال کیا جائے تا کہ کشمیری آزادی کی منزل حاصل کرسکیں ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہاکہ سفارتی سطح پر تارکین وطن نے ہندوستان کے نام نہاد جمہوری اور سیکولر چہرے کو بے نقاب کردیا ہے ہندوستان کا عالمی سطح پرگمراہ کن پروپیگنڈا ختم ہوا ہے اور اب عالمی برادری ہندوستان کو مجرم گردان رہی ہے اس موافق فضا سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے برطانیہ اور یورپین پارلیمنٹس کے اندر نہ صرف مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا بلکہ اس پر قراردادیں پاس ہوئی ہیں ہندوستان نے برطانیہ سے وہ ممبر ان پارلیمنٹ جو ان کے حامی تھے ان کو مقبوضہ کشمیر کا محدود دورہ کروایا اس پر خود مودی کی پارٹی میں شدید اختلافات پیدا ہو چکے کہ مودی نے مسئلہ کشمیر کو عالمی مسئلہ بنا دیا ہے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر حکومت 25لاکھ کشمیریوں کو لے کر سیز فائر لائن کی طرف مارچ کرے تو لاکھوں تارکین وطن پورے پورپ امریکہ اور دیگر ممالک میں لاکھوں کی تعداد میں دھرنا دیں گے اس طرح عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر ی حساسیت بڑے گی اور دنیا متوجہ ہو گی کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرے ،انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیا کا امن سری نگر سے ہو کر گزرتا ہے سری نگر کی آزادی راستہ اسلام آباسے گزرتا ہے انہوں نے کہاکہ لاکھوں تارکین وطن دن رات ایک کر کے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کررہے ہیں حکومت پاکستان اور آزادکشمیر کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ طے کر کے تارکین وطن کو دیں تا کہ وہ عالمی سطح پر رائے عامہ منظم کرسکیں ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم نے کہاکہ نریندرمودی کے اقدامات نے پوری دنیا کا امن خطرے میں ڈال دیا ہے کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوارہے پوری کشمیری قوم آزادی کے لیے پرعزم ہے ساڑھے چھ ماہ مسلسل لاک ڈاؤن کے باوجود کشمیری پر عزم ہیں 5اگست کے بعد جماعت اسلامی پاکستان و آزادکشمیر اور تحریک کشمیر برطانیہ نے بھرپور کردار ادا کیا ڈاکٹر خالد محمود ،عبدالرشید ترابی ،اعجا زافضل سمیت ہمارے دیگر قائدین متحرک رہے عبدالرشید ترابی نے ملائیشیا،برطانیہ اور ترکی کے دورے کیے آزادکشمیر کے اندر ریلیاں نکالی گئیں برطانیہ کے اندر تحریک کشمیر برطانیہ نے تاریخ ساز کردار ادا کیا ،سابق وزیر قانون مشتاق ایڈووکیٹ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں ہم نے یہ خطہ جہاد کے ذریعے آزادکروایا ہے بقیہ کشمیرکی آزادی بھی جہاد سے ممکن ہے انہوں نے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی کو گلگت کے دورے کی دعوت دی ،تقریب کے میزبان عمران عزیز نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔