{AF}
آزادکشمیر سے ناقص اور جعلی ادویات کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے ،مستحق مریضوں کو مفت ادویات فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،عبدالرشید ترابی{/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے پارلیمانی لیڈر و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ آزادکشمیر سے ناقص اور جعلی ادویات کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے ،مستحق مریضوں کو مفت ادویات فراہمی کو یقینی بنایا جائے ،ہسپتالوں میں ڈاکٹر کی حاضری یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ پریکٹس کے حوالے سے طے شدہ ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد کروایا جائے ،صحت اور تعلیم بنیادی ضروریات ہیں جو ہر فرد کو یکسر میسر آنی چاہیں ،ہماری کوشش ہے کہ آزادکشمیر میں اصلاح احوال ہو تا کہ عام شہریوں کو ریلیف مل سکے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کمیٹیوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ سیزفائرلائن سے ملحقہ علاقوں میں ڈاکٹرز،ایمبولینسز اور صحت کارڈ زکی فراہمی کو شفاف اوریقینی بنایا جائے، معیاری ادویات کی خریداری کی جائے ایک سوال کے جواب میں عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ادویات فراہم کرنے والی کمپنیوں سے ٹیکس وصولی یقینی بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوتین ماہ میں سفارشات پیش کرے گی اور دور دراز مقامات پر لیڈی ڈاکٹرز کی فراہمی یقینی بنائی جائے انہوں نے کہاکہ محکمے عوام کے خادم بن کرکام کریں ہمار ادین بھی ہمیں یہی سیکھاتا ہے کہ ہم اپنے بھائیوں کی مدد کریں مشکل سے نکالیں ،انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں میں دکھی اور زخمی لوگ علاج معالجے کے لیے آتے ہیں ان کے ساتھ اچھے رویے سے پیش آنا اور ان کے زخموں پر مرہم رکھنا یہ انسانیت کی معراج ہے ۔