دنیا انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ففت جنریشن میں داخل ہوچکی آزاد خطے میں آئی ٹی پیش رفت نہ کرسکی،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi دنیا انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ففت جنریشن میں داخل ہوچکی آزاد خطے میں آئی ٹی پیش رفت نہ کرسکی،عبدالرشید ترابی {/AF}

مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ دنیا انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ففت جنریشن میں داخل ہوچکی آزاد خطے میں آئی ٹی پیش رفت نہ کرسکی جو ہونی چاہیے تھی ،جدید تقاضوں کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کو برؤے کار نہ لایا جائے تو یہ سود مندی نہیں آئی بورڈ کی ڈگریاں چیک کی جائیں ،مستقبل آئی ٹی سے منسلک ہے طلبہ وطالبات اپنی تعلیم کے حصول کے لیے انٹرنیٹ سمیت جدید ٹیکنالوجی سے منسلک رہنا ضروری ہے ریاستی سطح پر قائم آئی ٹی بورڈ کو مطلوبہ کردار ادا ہو گا ،خطے میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے کمپیوٹرز کورسز لازمی قرار دے کر طلبہ کو سکل فل بنایا جائے ،سرکاری اداروں میں قائم کمپیوٹرز لیب بند پڑی ہیں انہیں فعال کر کے نوجوانوں کو سکل فل بنایا جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ آزاد خطہ بہت چھوٹا سا ہے یہاں ساری گورننس ای گورننس چلائی جاسکتی ہے دنیا ترقی کی منازل طے کررہی ہے ایسے میں آزاد خطے کے نوجوانوں کو ہر طرح سے سکل فل بنایا جائے تا کہ ڈگریوں کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تمام تر تقاضے پوریے کیے جائیں ،انہوں نے کہاکہ آئی بورڈ کے تمام ملازمین کی ڈگریاں چیک کی جائیں تا کہ اہلیت کی بنیاد پر محکمہ ترقی کی جانب گامزن ہو ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر