{AF}
راجہ فاضل تبسم سے یوکے اسلامک مشن نارتھ زون کے صدر ملک افضل ،تحریک کشمیر برطانیہ نارتھ زون کے صدر سردار عبدالحفیظ کی وفد کے ہمراہ ملاقات {/AF}
اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم سے یوکے اسلامک مشن نارتھ زون کے صدر ملک افضل ،تحریک کشمیر برطانیہ نارتھ زون کے صدر سردار عبدالحفیظ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہاکہ تارکین و طن کی تحریک آزادی کشمیر میں خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں ،تحریک کشمیر برطانیہ اور یوکے اسلامک مشن نے برطانیہ اور یورپ کے اندر احسن انداز سے مسئلہ کشمیر اور اسلامی روایات کو متعارف کروایا ،تارکین وطن مسئلہ کشمیر کے سفیر بن کر آزادی کی منزل کے حصول تک کشمیریوں کی پشتیبانی کریں کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں عالمی برادری نے کشمیریوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے حق خودارادیت دلوائے گی لیکن 72گزرنے کے باوجود عالمی برادری اپنے وعدے کو پورا نہ کروا سکی ،کشمیری آزادی کے لیے پرعزم ہیں کشمیریوں نے آزادی کے لیے 5لاکھ شہداء پیش کیے ہیں انہوں نے کہاکہ نریندرمودی کے حالیہ انتہاپسندانہ اقدامات نے پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے عالمی برادری کی طرف سے مودی کے ان اقدامات کو مستردکیا جانا خوش آئند ہے ،سلیم الفطرت انسان مودی کا ساتھ دینے سے انکار کررہے ہیں جس سے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے کہ دنیا کو پرامن بنا نے کے امکانات موجود ہیں ،انہوں نے کہاکہ لاکھوں تارکین وطن پر پوری قوم کا فخر ہے اس موقع پر راجہ فاضل تبسم نے وفد کو ویژ ن 2030کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ،وفد نے مرکز میں پودا بھی لگایا ۔