کشمیرکی آزادی کے لیے حکومت پاکستان کو ہمہ گیر جہاد کا اعلان کرنا ہوگا،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiکشمیرکی آزادی کے لیے حکومت پاکستان کو ہمہ گیر جہاد کا اعلان کرنا ہوگا،عبدالرشید ترابی {/AF}

باغ( پ ر)کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل وچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیرکی آزادی کے لیے حکومت پاکستان کو ہمہ گیر جہاد کا اعلان کرنا ہوگا،عسکری اور سفارتی میدان میں بیک وقت جہاد سے ہی کشمیر آزاد ہو گا ، ہندوستان کے استعماری ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیرکا بچہ بچہ آزادی کے لیے پرعزم ہے،مودی کے اقدامات نے ان لوگوں کو بھی حریت کی صف میں کھڑا کردیاہے جو بھارت کے گیت گاتے تھے،قائد اعظم کا دوقومی نظریہ درست ماننے والے آج کامیاب ہیں اور نہ ماننے والے پریشان ہیں،جموں ولداخ کے اندر بھی مودی کے اقدامات کو مزاحمت کا سامنہ ہے،اختر حسین شاہ کی سماجی اور دیگر خدمات قابل تحسین ہیں،ان خیالات کااظہارانھوں نے جنوبی باغ میں عزم آزاد ی کشمیرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،کانفرنس کی صدارت عبدالرشید ترابی نے کی اور مہمان خصوصی صدر ریاست تھے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ مودی کے حالیہ اقدامات اور لاکھوں تارکین وطن نے مودی کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کردیا ہے ،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ قائد اعظم کے ویژن کے مطابق ریاست کے آزاد خطوں کا حقیقی رول بحال کیا جائے عمران خان کے دورہ مظفرآباد اور دیگر قیادت سے ملاقاتوں پر ہم نے یہی تجویز کیا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ضروری ہے کہ بیس کیمپ کے 1947ء کے کردار کو بحال کیا جائے ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوکے جذبہ آزادی کو کچلنے میں ناکام رہا ہے ساڑھے چھ ماہ مسلسل لاک ڈاؤن کے باوجود کشمیری سرنڈر کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں جو فتح کی علامت ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر