{AF}
وفاقی حکومت کی طرف سے استور میں متاثرین زلزلہ کی دلجوئی نہ کرنا بے حسی کی انتہا ہے،سراج الحق {/AF}
35ہزار متاثرین شدید مشکلات کا شکارہیں انسانی المیہ رونما ہونے کے خدشات ہیں،مشتا ق ایڈووکیٹ اسلام آباد(پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق سے جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے قائمقام امیر مشتا ق ایڈووکیٹ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی،وفد میں جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے سیاسی امور کے چیئرمین مولانا عبدالسمیع سمیت دیگر قائدین موجود تھے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ استور کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے،اڑھائی ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک وفاقی اور جی بی حکومت کی جانب سے متاثرین کی بحالی کے لیے موثر اقدامات نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے،35ہزار متاثرین زلزلہ منفی 18ڈگری سینٹی گریٹ پر شدید مشکلات کا شکار ہیں،اطلاعات کے مطابق شدید سردی کی وجہ سے درجنوں بچوں کی اموات ہوچکی ہیں اور مزید اموات کا خدشہ موجود ہے،دسمبر میں برف زیادہ پڑنے کی وجہ سے متاثرین زلزلہ کو اورمسائل کا سامنا کرنا پڑا مگر بد قسمتی سے وفاق کی طرف سے کوئی ایک فرد بھی ان متاثرین کی دل جوئی کے لیے وہاں نہیں گیا جو بے حسی کی انتہا ہے،وفاقی حکومت بے حسی کا خاتمہ کرتے ہوئے متاثرین زلزلہ کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے بحالی کا عمل فوری شروع کرے،ابھی تک جیالوجیکل سروے کا بھی نہ ہونا غفلت کی انتہا ہے متاثرین پریشان ہیں کہ یہ علاقہ رہائش کے قابل ہے بھی کہ نہیں چونکہ ڈھائی ماہ گزرنے کے باوجود مسلسل زلزلے کے جھٹکے اور دھماکے ہور ہے ہیں اگر یہ علاقہ رہائش کے قابل نہیں ہے تو حکومت متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرے تا کہ یہ لوگ وہاں رہائش اختیار کرسکیں اس موقع پر متاثرین کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے مشتا ق ایڈووکیٹ نے کہاکہ وفاقی اور جی بی حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے بچوں کی اموات ہوئی ہیں اگر وفاقی حکومت نے بحالی کا عمل فوری شروع نہ کیا تو 35ہزار افراد بچوں اور خواتین سمیت اسلام آباد کا گھیراؤ کریں گے اس موقع پر انہوں نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ،اس موقع پر وفد نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ منفی 18ڈگر ی سینٹی گریٹ درجہ حرارت کی وجہ سے استور میں متاثرین زلزلہ شدید مشکلات کا شکار ہیں،خیموں میں شدید سردی کی وجہ سے بچوں کی اموات ہو رہی ہیں جو ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے،اتنے دن گزرنے کے باوجود ابھی تک متاثرین کو شلٹر تک فراہم نہیں کیے گے جس کی وجہ سے شدید سردی کے باعث مزید اموات کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے مسلسل زلزلے کے جھٹکے آرہے ہیں حکومت گلگت بلتستان نے ابھی جیالوجیکل سروے تک نہیں کروایا کہ یہ علاقہ قابل رہائش ہے بھی کہ نہیں عوام میں شدید خوف وحراس پایا جارہا ہے،یونین کونسل ڈوئیاں 3ہزار گھرانوں پر مشتمل ہے ان میں سے 500گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں 2500گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے 500سے زائد مویشی خانے اور مویشیوں کا نقصان ہوا ہے،گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ضلع استور میں شدید برف باری جاری ہے جس کے باعث لوگ کھلے آسمان تلے شدید سردی کے موسم میں پڑے ہیں،ضلع استور کی یونین کونسل ڈوئیاں کا جیالوجیکل سروے کرایاجائے تا کہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ علاقے انسانی آبادی کے رہنے کے قابل ہیں کہ نہیں خدا نخواستہ اچانک کوئی بڑا زلزلہ یاد ھماکے سے بڑا نسانی المیہ رونماہو سکتا ہے حکومت پاکستان فوری طور پر ان متاثرین کی بحالی کے لیے پیکج کا اعلان کرے۔ایسا نہ کیا گیا تو متاثرین سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے حکومت پاکستان کی ذمہ داری تھی کہ وہ فوری طور پر اقدامات کرتی لیکن تا حال اس طرح کا کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا،،لوگوں کی آباد کاری کے لیے حکومت پاکستان خصوصی پیکیج کا اعلان کرے اور نقصانات کے تخمینے کی روشنی میں لوگوں کے گھر،جائیداور مویشیوں کے نقصانات کی تلافی کے لیے معقول معاوضوں کا اعلان کرے،علاقے میں موجود این جی اوز میں الخدمت فاؤنڈیشن اور دیگر نے اشیاء خوردنی،بستر اور ٹینٹ پہنچا کر لوگوں کو ریلیف دیا۔حکومت پاکستان فوری طور پر ان متاثرین کی بحالی کے لیے پیکج کا اعلان کرے۔ایسا نہ کیا گیا تو متاثرین سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے حکومت پاکستان کی ذمہ داری تھی کہ وہ فوری طور پر اقدامات کرتی لیکن تا حال اس طرح کا کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا وفاقی حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے یہ لوگ اسلام آباد کی طرف مارچ اور وزیر اعظم ہاؤس کے باہر دھرنا دے سکتے ہیں وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مزید غفلت کا مظاہر ہ نہ کرے ورنہ حالات کی سنگینی کی خود ذمہ دار ہو گی