{AF}
نریندرمودی برصغیر کے مسلمانوں کا قاتل اور پوری امت کا دشمن ہے،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}
طائف(پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ نریندرمودی برصغیر کے مسلمانوں کا قاتل اور پوری امت کا دشمن ہے،ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم کی انتہا کررہا ہے گزشتہ ساڑھے چھ ماہ سے لاک ڈاؤن کر کے پورے کشمیرکو جیل میں بدل دیا ہے ،کشمیری امت مسلمہ کا حصہ ہیں تمام اسلامی ممالک ہندوستان سے سیاسی،معاشی اور سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کریں ،کشمیری امت کی طرف دیکھ رہے ہیں ،کشمیری آزادی کے لیے پرعزم ہیں ،عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ کشمیریوں کے اپنے وعدے کے مطابق حق خودارادیت دلائے تارکین وطن کشمیریوں کے سفیر بن کر مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھائیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر دیگر قائدین نے بھی گفتگو کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاکہ نریندرمودی کے انتہا پسندانہ اقدامات کی وجہ سے پوری دنیا میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوا اس موقع پر اسلام آباد والوں نے وہ حکمت عملی نہیں بنائی جس کا تقاضا تھا ،انٹرنیشنل ہیومن رائٹس نے مودی کے اقدامات کے نتیجے میں جو رپورٹ شائع کی ،برٹس پارلیمنٹ،یورپین پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا یہ ایسا مواقعے تھے کہ وزارت خارجہ دانش مندی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کشمیری مسلمہ قیادت کویہ موقع فراہم کرتی کہ وہ خود اپنا مقدمہ عالمی سطح پر پیش کریں عالمی برادری کشمیریوں کی بات سننے کے لیے تیار ہے ،پاکستان کی اپنی مجبوریاں تو ہوسکتی ہیں لیکن کشمیری اپنے حق کے لیے ہر فورم پر جنگ لڑسکتے ہیں ،وزارت خارجہ اپنا کردار ادا کرتی تو آج حالات مختلف ہوتے اور ہندوستان کٹہرے میں کھڑا ہوتا ،انہوں نے کہاکہ یورپ میں تحریک کشمیر برطانیہ اور تحریک کشمیر یورپ نے انتخابات کے دوران برطانیہ کے 71امیدواران پارلیمنٹ کا انتخاب کر کے ان سے ملاقاتیں کیں اور کہا کہ کشمیری آپ کو تب ووٹ دیں گے جب آپ پارلیمنٹ میں جاکر کشمیریوں کی حمایت میں بات کریں گے اس مہم کے نتیجے میں 71ممبران پارلیمنٹ کشمیریوں کے ووٹ کی وجہ سے منتخب ہوئے جن میں سے 15مسلمان اور7کشمیری ہیں مسئلہ کشمیر کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے والے وہی ممبران ہیں اسی طرح یورپی پارلیمنٹ میں بھی تارکین وطن کی کاوشوں سے ہی مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا اور قراردادیں پاس ہوئیں۔